دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

الیکشن کمیشن کے دو نئے ارکان کی تعیناتی کیلئے حکومت کو مزید 15 دن کی مہلت

عدالت تو یہ توقع کر سکتی ہے کہ کسی ایک نام پر اتفاق ہو جائے گا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے دو نئے ارکان کی تعیناتی کیلئے حکومت کو مزید 15 دن کی مہلت دے دی۔

لیگل ایڈوائزر قومی اسمبلی نے عدالت کو بتایا کہ پارلیمانی کمیٹی کا آخری اجلاس کل ہوا
دھند کی وجہ سے کچھ ممبرز نہیں آسکے۔

گذشتہ کمیٹی کے بنائے رولز موجودہ حالات میں قابل عمل نہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگر وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ایک شخص پر اتفاق نہیں کرسکتے تو ہم کیا کہہ سکتے ہیں ؟

عدالت تو یہ توقع کر سکتی ہے کہ کسی ایک نام پر اتفاق ہو جائے گا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا پارلیمانی کمیٹی کے رولز میں تبدیلی کرنا چاہتے ہیں تو وہ کمیٹی کا اختیار ہے۔

لیگل ایڈوائزر قومی اسمبلی نے کہا دس دن کا وقت دے دیں۔ ان شاء اللہ آئندہ سماعت پر آپ کو اچھی خبر دیںگے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا پارلیمانی کمیٹی اپنے رولز خود بناسکتی ہے
وہ پہلے سے بنائے گئے رولز کے تحت کام نہیں کر رہی۔

جو بھی کمیٹی بنے گی اس کے رولز بھی مستقل نہیں ہوں گے۔ بھی جو کمیٹی کام کر رہی ہے وہ اپنے رولز خود بنا سکتی ہے۔

لیگل ایڈوائزر قومی اسمبلی نے کہا پارلیمنٹ غلطی کرے تو اس کو سدھار بھی لیتی ہے
جس پر چیف جسٹس نے کہا پارلیمنٹ کبھی غلطی نہیں کرسکتی۔

وہ 22 کروڑ عوام کی نمائندہ ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 15 جنوری تک ملتوی کر دی۔

About The Author