مئی 17, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے حکومت اور اپوزیشن کی ایک اور بیٹھک بلا نتیجہ ختم

ممبران کی تعیناتی سے متعلق حکومت اور اپوزیشن کا اجلاس ہوا ۔۔

چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری کے لئے حکومت اور اپوزیشن کی ایک اور بیٹھک بلا نتیجہ ختم ہو گئی ۔

اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی سے متعلق حکومت اور اپوزیشن کا اجلاس ہوا ۔۔

اپوزیشن جماعتوں نے احسن اقبال کی گرفتاری اور بلاول بھٹو کو نوٹس جاری کرنے پر اجلاس سے ٹوکن واک آؤٹ بھی کیا ۔۔

واک آؤٹ کے بعد اپوزیشن ارکان دوبارہ اجلاس میں شریک ہو گئے تاہم ڈیڈ لاک ختم نا ہو سکا ۔۔ مسلم لیگ ن کے مشاہد اللہ خان نے کہا کہ حکومت سے بات چیت کی ہے ۔

ان کے بھی مسائل ہیں اور ہمارے بھی ۔ کچھ نہ کچھ برف پگھلتی ہوئی نظر آرہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اب پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 30 دسمبر کو 3 بجے ہو گا ۔

%d bloggers like this: