مئی 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے،اور تجزیے۔

فخر الدین بزدار ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آج تونسہ شریف کی تعمیر وترقی کیلئے 2ارب94کروڑ روپے کے 13منصوبوں کا افتتاح کیااورسنگ بنیاد رکھا۔وزیراعلیٰ نے تونسہ میں گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔ 100کنال پرگورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ30کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے تونسہ شہر کی بیوٹیفکیشن کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔تونسہ شہر کی بیوٹیفکیشن پر 62کروڑ 74لاکھ روپے کی لاگت آئے گی۔وزیراعلیٰ نے کھرڑ بزدار تک ہنگلون26کروڑکی لاگت سے تعمیر ہونے والی 23کلو میٹر طویل سڑک کا افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ نے 11کروڑ62لاکھ روپے کی لاگت سے تونسہ کی 5اندرونی سڑکوں کاا فتتاح کیا۔وزیراعلیٰ نے گورنمنٹ گرلز ہائرسکینڈری سکول کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔

گورنمنٹ گرلزہائر سکینڈری سکول تونسہ کی اپ گریڈیشن پر 9کروڑ روپے سے زائد خرچ ہوں گے۔وزیراعلیٰ نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ گورنمنٹ بوائزہائی سکول کی اپ گریڈیشن پر4کروڑ 37لاکھ روپے لاگت آئے گی۔وزیراعلیٰ نے ٹرائبل ایریا کی 3 سڑکوں کے منصوبے کا افتتاح کردیا۔

ٹرائبل ایریا کی 3سڑکیں 8کروڑ 26لاکھ روپے کی لاگت سے بنائی گئی ہیں۔وزیراعلیٰ نے ٹرائبل ایریا کے لئے 65کلو میٹر طویل 3سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ٹرائبل ایریا میں سڑکوں کی تعمیر کے تین منصوبوں پر1ارب روپے سے زائدلاگت آئے گی۔بارتھی تا فاضلہ کچھ براستہ پھگلہ25کلو میٹر طویل سڑک33کروڑ75لاکھ روپے میں تعمیر ہوگی۔بارتھی تا ہنگلون کچھ براستہ سورادات32کلومیٹر طویل سڑک42 کروڑ40لاکھ روپے میں بنے گی۔آغامسجد تابیل بتر18کلو میٹر طویل سڑک 26کروڑ80لاکھ روپے میں تعمیر ہوگی۔

وزیراعلیٰ نے گورنمنٹ ڈگری کالج فاربوائز تونسہ میں ضروری سہولتوں کی فراہمی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز تونسہ میں ساڑھے 11کروڑ روپے کی لاگت سے ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے تونسہ کیلئے پاسپورٹ آفس کا بھی افتتا ح کردیا۔

وزیراعلیٰ نے تعمیر پائل فاؤنڈیشن برج نالہ سنگڑبارتھی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔اس منصوبے پر27کروڑ88لاکھ روپے لاگت آئے گی۔وزیراعلیٰ نے اربوں روپے کے منصوبوں کے افتتاح اورسنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پسماندہ علاقے بھی ترقی کے سفر میں شامل ہوچکے ہیں۔ سابق ادوار میں جنوبی پنجاب کے فنڈز دیگر منصوبوں پر خرچ کیے گئے اورہم نے جنوبی پنجاب کے فنڈزکسی اورمنصوبے یا شہرمیں منتقل کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

اب ترقی سے محروم علاقوں کو آگے لیکر جائیں گے۔پنجاب کے ہرعلاقے میں ترقی کے ثمرات پہنچیں گے۔وزیراعلیٰ نے سرائیکی زبان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہکشمور تا ڈیرہ غازی خان انڈس ہائی ویکو دورویہ بنایا جائے گا۔پنجاب کے ہر ضلع اور ہر تحصیل جاکر مسائل حل کروں گا۔عوام کی خدمت میری ڈیوٹی ہے،اس سے دلی سکون ملتا ہے۔عوام کی خدمت کا ایجنڈا جاری رہے گا۔

موٹر بائیکس ایمبولینس سروس کا دائرکاربتدریج بڑھائیں گے۔وزیراعلیٰ نے تونسہ میں 2ارب روپے کی لاگت سے انسٹی ٹیوٹ آف تونسہ کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ انسٹی ٹیوٹ آف تونسہ میں انجینئرنگ،آئی ٹی اورسوشل سائنسز کی کلاسز ہوں گی۔تونسہ میں ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ30 کروڑ کی لاگت سے 100کنال اراضی پر جلد مکمل ہوگا۔

بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے ٹیکنیکل ٹریننگ ادارے اورٹیکنیکل یونیورسٹیاں قائم کریں گے۔ڈیرہ غازی خان میں میر چاکر خان رند یونیورسٹی پر جلد کام شروع ہوگا۔قیام پاکستان سے لیکراب تک پنجاب میں 3 سپیشل اکنامک زون بنائے گئے لیکن ہم نے ایک سال میں 10سپیشل اکنامک زون کے منصوبوں پر کام شروع کیا ہے۔ملک کا سب سے بڑا انڈسٹریل ا سٹیٹ فیڈمک ساڑھے 7ہزارایکڑ میں قائم ہورہاہے۔ فیڈمک میں 100ارب روپے کی سرمایہ کاری آچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیڈمک میں مجموعی طورپر 500ارب روپے کی سرمایہ کاری ہو گی اور6لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا۔وزیراعظم عمران خان فیصل آباد میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا اسی ماہ افتتاح کریں گے۔مظفر گڑھ میں 2 اورلیہ چوبارہ میں ایک انڈسٹریل اسٹیٹ قائم ہوگی۔ڈیرہ غازی خان میں 60ارب روپے کی لاگت سے 141منصوبے تاریخ کا ریکارڈ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان کے پہلے دورے میں جن پراجیکٹ کا آغاز کیاان پر کام جاری ہے،اب نئے پراجیکٹ لائے ہیں۔میں لاہور میں صوبے کے تمام پسماندہ علاقوں کی نمائندگی اوروکلالت کررہا ہوں۔صوبہ کی ہر تحصیل میں ماڈل بازار بنائیں گے۔تونسہ میں پناہ گاہ،پولیس خدمت سینٹر اورنادرا کے پراجیکٹ شروع کردیئے ہیں۔

خواجہ داؤد سلیمانی نے کہاکہ عثمان بزدار کی عوامی خدمت تونسہ کے لوگوں کیلئے باعث فخر ہے۔ سیکرٹری انڈسٹریز نے کہا کہ ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ میں 700سے زائد طلبا تعلیم حاصل کریں گے۔محمد حنیف پتافی،صوبائی سیکرٹریز اورمتعلقہ حکام نے تقریب میں شرکت کی۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تونسہ کیلئے پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کیا۔

وزیراعلیٰ نے پولیس خدمت مرکزکا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ نے پولیس خدمت مرکز میں عوام کیلئے فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔پولیس خدمت مرکز کے سٹاف نے وزیراعلیٰ کو عوام کیلئے دی جانے والی سہولتوں کے بارے میں بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ نے تونسہ کے شہریوں کیلئے موبائل خدمت وین کا بھی معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پولیس خدمت مرکز کے ذریعے شہریوں کوان کی دہلیز پر خدمات کی فراہمی ممکن ہوگی۔ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شہریوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔

پولیس خدمت مرکز ہماری حکومت کا احسن اقدام ہے جس سے شہریوں سے بے پناہ ریلیف ملے گا۔صوبائی مشیرصحت محمدحنیف پتافی اورمتعلقہ حکام بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے تونسہ میں پولیس کے شہید سپاہی محمدسلمان کے والد اوربیٹے نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ نے شہید سپاہی محمد سلمان کے اہل خانہ کیلئے مالی امداد کا چیک دیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے شہیدسپاہی کی جرأت اور بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیراعلیٰ نے شہید اہلکارکے والد اوربیٹے سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہادت کا بلند رتبہ پانے والے پولیس اہلکارمحمد سلمان کو سلام پیش کرتے ہیں اور ہمارا ایمان ہے کہ شہید کبھی نہیں مرتے۔

شہید اہلکارمحمد سلمان پنجاب پولیس کا فخر ہے۔ وزیراعلیٰ نے شہیدمحمد سلمان کے بیٹے گل شیر خان کو پیار کیا۔وزیراعلیٰ نے محمد سلمان شہید کے والد کو حکومت کی طرف سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہاکہ شہید محمد سلمان کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

ننھے گل شیر خان نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑا ہوکرقوم کا محافظ بنوں گا۔وزیراعلیٰ نے تحریک انصاف کے عہدیداروں اورکارکنوں سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے علیحدہ سیکرٹریٹ کیلئے 3 ارب روپے بجٹ میں مختص کر چکے ہیں –

انہوں نے کہا کہ ہم شوبازی کرتے ہیں نہ زیادہ باتیں کرتے ہیں -ہم باتیں کم اور کام زیادہ کرتے ہیں -ڈلیور کریں گے، بہانے نہیں بنائیں گے –

پنجاب کے ہر شہر میں جا کر زمینی حقائق کا خود جائزہ لوں گا-پنجاب میں بہترین انتظامی ٹیم کام کررہی ہے۔ پارٹی عہدیداروں اورکارکنوں کی عزت ہماری عزت ہے۔پارٹی عہدیداروں اورکارکنوں کے جائز مسائل حل کیے جائیں گے۔ عوام کی خدمت کیلئے آئے ہیں اورخدمت کرتے رہیں گے۔تبدیلی کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔


ڈیرہ غازیخان.

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق کی زیر صدارت اجلاس میں قومی پولیو مہم کے چوتھے روز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ پولیو ٹیمیں پلان کے مطابق ڈیوٹی کریں۔ہر بچہ تک رسائی حاصل کرکے اسے پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ پولیو مہم میں کوتاہی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بتایا کہ پولیو ٹیموں کی کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جارہاہے کہ کوئی بچہ قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، سمیع اللہ فاروق، حسنین خالد سنپال سمیت دیگر افسران موجود تھے.


ڈیرہ غازیخان.

ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان حمزہ سالک کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیصل ندیم نے محکمہ مال اور دیگر کے ساتھ موضع رکھ خان پور تحصیل و ضلع مظفرگڑھ میں کارروائی کرتے ہوئے 15ایکڑ رقبہ ناجائز قابضین سے واگزار کرا کے محکمہ جنگلات کے حوالے کردیا۔

اسی طرح سرکل آفیسر انٹی کرپشن نے ٹیم کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے موضع شہر سلطان دوم میں ناجائز قابضین سے 101کنال سات مرلے سرکاری رقبہ واگزار کرایا جس کی مالیت آٹھ کروڑ پانچ لاکھ روپے سے زائد ہے


ڈیرہ غازی خان

ایپکا یونٹ محکمہ انہار کے عہدیداروں کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت عبدالغفور خان دستی منعقد ہوا جس میں اکاؤنٹس کلرک ڈیرہ کینالز ڈویژن فوج علی بزدار،

سید محسن شاہ ریونیوکلرک، سب ڈویژنل کلرک عبدالستار شاکر، محمد ندیم نائب قاصد اور ریاض حسین ڈاک رنر پراجیکٹ سرکل کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی گئی

اجلاس میں جنرل سیکرٹری محمد رفیق سہرانی، نائب صدر محمد طارق خان پٹھان، محمد سجاد کھوکھر، ملک امتیاز احمد، محمد اشرف بھٹی، ملک محمد رفیق، محمد ناصر عطا پتافی اور سجاد حسین مانک کے علاوہ دیگر اہلکاروں نے شرکت کی۔


ڈیرہ غازی خان

ڈی جی سپورٹس عدنان ارشد کی ڈی جی خان کرکٹ اسٹیڈیم۔آمد انھو ں نے وزیر اعلی پنجاب کرکٹ اکیڈمی کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی

اس موقع پرمشیر صحت حنیف پتافی بھی ان کے ہمراہ تھے مشیر صحت حنیف پتافی اور ڈی جی سپورٹس نے کھلاڑیوں میں کرکٹ کٹس تقسیم کی۔مشیر صحت حنیف پتافی،

ڈی جی سپورٹس عدنان ارشد نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے علاقے میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں وزیر اعلی پنجاب عثمان احمد خان بزدار کھلاڑیوں کے لیے بھر پور اقدامات کر رہے ہیں

وزیر اعلی پنجاب کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیوں کو 6 ماہ کی ٹریننگ دی جائے گی آ نے والے چند دنوں میں ٹیلنٹ نظر آئے گا۔


ڈیرہ غازی خان

ملتان روڈ گیدڑ والا پل شوریہ پر ڈکیتی کی واردات، نامعلوم ڈاکو اسلحہ کے زور پر آصف پتافی سے ہنڈا125 اور موبائل اور نقدی چھین کر فرار، مقدمہ درج۔ ت

فصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقہ گیدڑ والا پل شوریہ کے نزدیک نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر آصف پتافی نامی شخص کوروکا اور اس سے موٹرسائیکل ہنڈا 125،موبائل فوں اور ہزاروں روپے چھین لئے اورہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

پولیس نے واقع کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر جائے وقوع کا جائزہ لینے کے بعد مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔


ڈیرہ غازیخان

وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آج تونسہ شرےف کی تعمےر وترقی کےلئے 2ارب94کروڑ روپے کے 13منصوبوںکا افتتاح کےااورسنگ بنےاد رکھا۔وزےراعلیٰ نے تونسہ مےں گورنمنٹ ٹےکنےکل ٹرےننگ انسٹی ٹےوٹ کا سنگ بنےاد رکھا ۔

100کنال پرگورنمنٹ ٹےکنےکل ٹرےننگ انسٹی ٹےوٹ30کروڑ روپے کی لاگت سے تعمےر ہوگا۔وزےراعلیٰ نے تونسہ شہر کی بےوٹیفکےشن کے منصوبے کا سنگ بنےاد رکھا۔تونسہ شہر کی بےوٹیفکےشن پر 62کروڑ 74لاکھ روپے کی لاگت آئے گی۔وزےراعلیٰ نے کھرڑ بزدار تک ہنگلون26کروڑکی لاگت سے تعمےر ہونے والی 23کلو مےٹر طوےل سڑک کا افتتاح کےا۔

وزےراعلیٰ نے 11کروڑ62لاکھ روپے کی لاگت سے تونسہ کی 5اندرونی سڑکوں کاا فتتاح کےا۔وزےراعلیٰ نے گورنمنٹ گرلز ہائرسکےنڈری سکول کی اپ گرےڈےشن کے منصوبے کا سنگ بنےاد رکھا۔گورنمنٹ گرلزہائر سکےنڈری سکول تونسہ کی اپ گرےڈےشن پر 9کروڑ روپے سے زائد خرچ ہوںگے۔وزےراعلیٰ نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کی اپ گرےڈےشن کے منصوبے کا سنگ بنےاد رکھا۔ گورنمنٹ بوائزہائی سکول کی اپ گرےڈےشن پر4کروڑ 37لاکھ روپے لاگت آئے گی۔وزےراعلیٰ نے ٹرائبل اےرےا کی 3 سڑکوںکے منصوبے کا افتتاح کردےا۔

ٹرائبل اےرےا کی 3سڑکےں 8کروڑ 26لاکھ روپے کی لاگت سے بنائی گئی ہےں۔وزےراعلیٰ نے ٹرائبل اےرےا کے لئے 65کلو مےٹر طوےل 3سڑکوں کی تعمےر کے منصوبے کا سنگ بنےاد رکھا۔ٹرائبل اےرےا مےں سڑکوں کی تعمےر کے تےن منصوبوں پر1ارب روپے سے زائدلاگت آئے گی۔بارتھی تا فاضلہ کچھ براستہ پھگلہ25کلو مےٹر طوےل سڑک33کروڑ75لاکھ روپے مےں تعمےر ہوگی۔بارتھی تا ہنگلون کچھ براستہ سورادات32کلومےٹر طوےل سڑک42 کروڑ40لاکھ روپے مےں بنے گی۔آغامسجد تابےل بتر18کلو مےٹر طوےل سڑک 26کروڑ80لاکھ روپے مےں تعمےر ہوگی۔ وزےراعلیٰ نے گورنمنٹ ڈگری کالج فاربوائز تونسہ مےں ضروری سہولتوں کی فراہمی کے منصوبے کا سنگ بنےاد رکھا۔ گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز تونسہ مےں ساڑھے 11کروڑ روپے کی لاگت سے ضروری سہولتےں فراہم کی جائےںگی۔

وزےراعلیٰ نے تونسہ کےلئے پاسپورٹ آفس کا بھی افتتا ح کردےا۔وزےراعلیٰ نے تعمےر پائل فاو¿نڈےشن برج نالہ سنگڑبارتھی کے منصوبے کا سنگ بنےاد رکھا۔اس منصوبے پر27کروڑ88لاکھ روپے لاگت آئے گی۔وزےراعلیٰ نے اربوں روپے کے منصوبوں کے افتتاح اورسنگ بنےاد رکھنے کی تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پسماندہ علاقے بھی ترقی کے سفر مےں شامل ہوچکے ہےں۔ سابق ادوار مےں جنوبی پنجاب کے فنڈز دےگر منصوبوں پر خرچ کےے گئے اورہم نے جنوبی پنجاب کے فنڈزکسی اورمنصوبے ےا شہرمےں منتقل کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

اب ترقی سے محروم علاقوں کو آگے لےکر جائےںگے۔پنجاب کے ہرعلاقے مےں ترقی کے ثمرات پہنچےںگے۔وزےراعلیٰ نے سرائےکی زبان مےں خطاب کرتے ہوئے کہا کہکشمور تا ڈےرہ غازی خان انڈس ہائی وےکو دوروےہ بناےا جائے گا۔پنجاب کے ہر ضلع اور ہر تحصےل جاکر مسائل حل کروں گا۔عوام کی خدمت مےری ڈےوٹی ہے ،اس سے دلی سکون ملتا ہے۔عوام کی خدمت کا اےجنڈا جاری رہے گا۔موٹر بائےکس اےمبولےنس سروس کا دائرکاربتدرےج بڑھائےںگے۔

وزےراعلیٰ نے تونسہ مےں 2ارب روپے کی لاگت سے انسٹی ٹےوٹ آف تونسہ کے قےام کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ انسٹی ٹےوٹ آف تونسہ مےں انجےنئرنگ،آئی ٹی اورسوشل سائنسز کی کلاسز ہوںگی۔تونسہ مےں ٹےکنےکل انسٹیٹےوٹ30 کروڑ کی لاگت سے 100کنال اراضی پر جلد مکمل ہوگا۔ بےروزگاری کے خاتمہ کےلئے ٹےکنےکل ٹرےننگ ادارے اورٹےکنےکل ےونےورسٹےاں قائم کرےںگے۔ڈےرہ غازی خان مےں مےر چاکر خان رند ےونےورسٹی پر جلد کام شروع ہوگا۔

قےام پاکستان سے لےکراب تک پنجاب مےں3 سپےشل اکنامک زون بنائے گئے لےکن ہم نے اےک سال مےں 10سپےشل اکنامک زون کے منصوبوں پر کام شروع کےا ہے۔ملک کا سب سے بڑا انڈسٹرےل ا سٹےٹ فےڈمک ساڑھے 7ہزاراےکڑ مےں قائم ہورہاہے۔ فےڈمک مےں 100ارب روپے کی سرماےہ کاری آچکی ہے۔انہوںنے کہا کہ فےڈمک مےں مجموعی طورپر 500ارب روپے کی سرماےہ کاری ہو گی

اور6لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا۔وزےراعظم عمران خان فےصل آباد مےں انڈسٹرےل اسٹےٹ کا اسی ماہ افتتاح کرےںگے۔مظفر گڑھ مےں 2 اورلےہ چوبارہ مےں اےک انڈسٹرےل اسٹےٹ قائم ہوگی۔ڈےرہ غازی خان مےں 60ارب روپے کی لاگت سے 141منصوبے تارےخ کا رےکارڈ ہے۔انہوںنے کہا کہ ڈی جی خان کے پہلے دورے مےں جن پراجےکٹ کا آغاز کےاان پر کام جاری ہے ،

اب نئے پراجےکٹ لائے ہےں۔مےں لاہور مےں صوبے کے تمام پسماندہ علاقوں کی نمائندگی اوروکلالت کررہا ہوں۔صوبہ کی ہر تحصےل مےں ماڈل بازار بنائےںگے۔تونسہ مےں پناہ گاہ،پولےس خدمت سےنٹر اورنادرا کے پراجےکٹ شروع کردےئے ہےں۔خواجہ داو¿د سلےمانی نے کہاکہ عثمان بزدار کی عوامی خدمت تونسہ کے لوگوں کےلئے باعث فخر ہے ۔

سےکرٹری انڈسٹریز نے کہا کہ ٹےکنےکل انسٹی ٹےوٹ مےں 700سے زائد طلبا تعلےم حاصل کرےںگے ۔محمد حنےف پتافی،صوبائی سےکرٹریز اورمتعلقہ حکام نے تقرےب مےںشرکت کی۔وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تونسہ کےلئے پولےس خدمت مرکز کا افتتاح کےا۔وزےراعلیٰ نے پولےس خدمت مرکزکا معائنہ کےا۔وزےراعلیٰ نے پولےس خدمت مرکز مےں عوام کےلئے فراہم کی جانے والی سہولتوںکا جائزہ لےا۔پولےس خدمت مرکز کے سٹاف نے وزےراعلیٰ کو عوام  کےلئے دی جانے والی سہولتوں کے بارے مےں برےفنگ دی۔

وزےراعلیٰ نے تونسہ کے شہرےوں کےلئے موبائل خدمت وےن کا بھی معائنہ کےا۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ پولیس خدمت مرکز کے ذریعے شہریوں کوان کی دہلےز پر خدمات کی فراہمی ممکن ہوگی۔ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شہریوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔ پولیس خدمت مرکز ہماری حکومت کا احسن اقدام ہے جس سے شہریوں سے بے پناہ ریلیف ملے گا۔

صوبائی مشےرصحت محمدحنےف پتافی اورمتعلقہ حکام بھی وزےراعلیٰ کے ہمراہ تھے ۔وزےراعلیٰ عثمان بزدارسے تونسہ مےں پولےس کے شہےد سپاہی محمدسلمان کے والد اوربےٹے نے ملاقات کی ۔وزےراعلیٰ نے شہےد سپاہی محمد سلمان کے اہل خانہ کےلئے مالی امداد کا چےک دےا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے شہیدسپاہی کی جرا¿ت اور بہادری کو خراج عقیدت پےش کےا ۔وزیراعلیٰ نے شہید اہلکارکے والد اوربےٹے سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کےا۔

وزےراعلیٰ نے کہا کہ شہادت کا بلند رتبہ پانے والے پولیس اہلکارمحمد سلمان کو سلام پیش کرتے ہیںاور ہمارا اےمان ہے کہ شہےد کبھی نہےں مرتے۔شہید اہلکارمحمد سلمان پنجاب پولیس کا فخر ہے۔ وزےراعلیٰ نے شہےدمحمد سلمان کے بےٹے گل شےر خان کو پےار کےا۔وزےراعلیٰ نے محمد سلمان شہےد کے والد کو حکومت کی طرف سے ہرممکن تعاون کی ےقےن دہانی کرائی اور کہاکہ شہےد محمد سلمان کے اہل خانہ کو تنہا نہےں چھوڑےں گے۔

ننھے گل شےر خان نے وزےراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑا ہوکرقوم کا محافظ بنوں گا۔وزےراعلیٰ نے تحرےک انصاف کے عہدےداروں اورکارکنوں سے ملاقات کی۔ وزےراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے علیحدہ سیکرٹریٹ کیلئے 3 ارب روپے بجٹ مےں مختص کر چکے ہیں –

انہوں نے کہا کہ ہم شوبازی کرتے ہےں نہ زےادہ باتےں کرتے ہےں -ہم باتیں کم اور کام زیادہ کرتے ہیں -ڈلیور کریں گے ، بہانے نہیں بنائیں گے -پنجاب کے ہر شہر میں جا کر زمینی حقائق کا خود جائزہ لوں گا-پنجاب مےں بہترےن انتظامی ٹےم کام کررہی ہے ۔ پارٹی عہدےداروں اورکارکنوں کی عزت ہماری عزت ہے ۔

پارٹی عہدےداروں اورکارکنوں کے جائز مسائل حل کےے جائےں گے۔ عوام کی خدمت کےلئے آئے ہےں اورخدمت کرتے رہےںگے۔تبدےلی کی راہ مےں کوئی رکاوٹ برداشت نہےں کی جائے گی۔


تونسہ شریف.
غصنفر عباس ہاشمی

وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے تونسہ میں پولیس کے شہید سپاہی محمدسلمان کے والد اوربیٹے کی ملاقات۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شہید سپاہی محمد سلمان کے اہل خانہ کیلئے مالی امداد کا چیک دیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا شہیدسپاہی کی جرأت اور بہادری کو خراج عقیدت۔

وزیراعلیٰ کا شہید اہلکارکے والد اوربیٹے سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت۔
شہادت کا بلند رتبہ پانے والے پولیس اہلکارمحمد سلمان کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ہمارا ایمان ہے کہ شہید کبھی نہیں مرتے۔
شہید اہلکارمحمد سلمان پنجاب پولیس کا فخر ہے۔

وزیراعلیٰ نے شہیدمحمد سلمان کے بیٹے گل شیر خان کو پیار کیا۔
وزیراعلیٰ نے محمد سلمان شہید کے والد کو حکومت کی طرف سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اور کہا کہ
شہید محمد سلمان کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
بڑا ہوکرقوم کا محافظ بنوں گا۔ننھے گل شیر خان کی وزیراعلیٰ سے گفتگو

%d bloggers like this: