مئی 17, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مذہبی منافرت کا الزام ، یونیورسٹی کے لیکچرار جنید حفیظ کو سزائے موت کا حکم

سابق وزیٹنگ لیکچرار پر سوشل میڈیا پر مذہبی دل آزاری پر مبنی ریمارکس اپلوڈ کرنے کا مقدمہ 13 مارچ 2013 میں درج کیا گیا تھا

مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں گرفتار سابق وزٹنگ لیکچرار بہاالدین زکریایونیورسٹی ملتان  جنید حفیظ  کو سزائے موت سنا دی گئی ہے ۔

ملتان میں قائم ٹرائل کورٹ  نےجیل میں ہونے والی   گزشتہ سماعت پر رات گئے تک  دلائل سننے کے بعد  فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

جنید حفیظ کو دفعہ 295 سی میں سزائے موت ،دفعہ 295 بی میں عمر قید اور دفعہ 295 اےمیں دس سال قید کی سزا اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔

ملزم کے وکلاء اور پراسیکیوشن کی جانب سے چوہدری ضیاء الرحمان نے دلائل مکمل کئے تھے۔

 کیس میں ملزم کے پہلے وکیل راشد رحمن کو مقدمہ کی پیروی کرنے پر قتل کردیا گیا تھا۔

 ملزم کے وکیل کو 7 مئی 2014 کو چوک کچہری پر واقع چیمبر میں گولی ماری گئی تھی۔

 قتل کے واقعے میں اور بھی وکیل زخمی ہوئے تھے
 ملزم کا کیس لینے والے دوسرے وکیل پیروی سے دستبردار ہوگئے تھے

واضح رہے کہ پیروی کرنے والے تیسرے وکیل کو بھی دوران سماعت دھمکیاں دی گئی تھیں

ملزم کے خلاف 15 گواہوں کی شہادتیں اور زیر دفعہ 342 کے بیانات مکمل کیے گئے ہیں۔

 مقدمہ کے بقیہ 11 گواہوں کو غیر ضروری جان کر ترک کردیا گیا۔

خیال رہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث اپریل 2014 کو کیس کی سماعت سینٹرل جیل میں کرنے کی ہدایات جاری ہوئی تھی۔

سابق وزیٹنگ لیکچرار پر سوشل میڈیا پر مذہبی دل آزاری پر مبنی ریمارکس اپلوڈ کرنے کا مقدمہ 13 مارچ 2013 میں درج کیا گیا تھا

%d bloggers like this: