دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اورنج ٹرین اور جین مندر منصوبہ فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث بند

منصوبے کی فائل بند ہونے سے ڈیزائن پر آنے والی لاگت بھی ضائع ہونے کا خدشہ ہے

اورنج ٹرین سٹیشن اور جین مندر میٹروسٹیشن کو زیر زمین ملانے کا منصوبہ فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث بند کر دیا گیا۔

گرین لائن میٹرو بس اور اورنج لائن میٹرو ٹرین کو ملانے کا منصوبہ ایک سال قبل تیار کیا گیا
جس کے تحت جین مندر میٹرو سٹیشن اور اورنج ٹرین سٹیشن کو ملانے کیلئے زیر زمین راستے کیلئے ایک ارب 25 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا۔

منصوبے کے تحت پیدل چلنے والوں کیلئے راستہ بنایا جانا تھا
اس ضمن میں ایل ڈی اے نے نیسپاک سے منصوبے کا ڈیزائن بھی تیار کروایا
جس پر لاکھوں روپے لاگت آئی مگر محکمہ پی اینڈ ڈی نے فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث منصوبے پر اعتراض لگا دیا

منصوبے کی فائل بند ہونے سے ڈیزائن پر آنے والی لاگت بھی ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔
اس حوالے سے پراجیکٹ ڈائریکٹر اورنج لائن ٹرین اقرار حسین نے کہا محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے منصوبے پر اعتراض لگایا تھا کہ

فنڈز موجود نہ ہونے کی وجہ سے منصوبہ فی الفور شروع نہیں کیا جاسکتا
مستقبل میں اگر حکومت فنڈز فراہم کرتی ہے تو منصوبہ دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔

About The Author