اپریل 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر  روجھان

روجھان

روجھان میں گیس کنکشن کے لئے میٹروں کے لئے سروے ٹیم روجھان پہنچ چکی ہے اور گیس صارفین کو پہلے مرحلے میں میٹر ایشو کیئے جائیں گے جن گیس صارفین نے ڈیمانڈ نوٹس فارم جمع کرائے تھے ان درخواست دھندہ کو گیس میٹر الاٹ کیئے جائیں گے

اور باقی ماندہ صارفین کو ڈیمانڈ نوٹس جمع کروانے جمع کروانے ہوں گے اس سلسلے میں گیس صارفین کو گیس میٹر کی فراہمی کے لئے روجھان میں ٹیم پہنچ چکی ہے جس کا باقاعدہ سروے کل سے شروع کر دیا جائے گا

یہ باتیں سابق ناظم تحصیل روجھان سردار اطہر علی مزاری نے تحصیل رپورٹر  سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ اس ماہ کے آخر تک گیس میٹروں کی صارفین کو فراہمی کی جائے گی اور جنوری 2020 کے پہلے ہفتے کو روجھان سٹی میں باقاعدہ طور پر گیس فراوانی چلو کر دی جائے گی

جس کا افتتاح رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری روجھان کو گیس کی فراہمی کے لئے افتتاح کریں گے سابق تحصیل ناظم روجھان کا کہنا تھا کہ

روجھان کی نئی آبادیوں کے لئے بھی فنڈز فراہم کریں گے اور روجھان کے گرد و نواحی بستیوں کو بھی گیس کی فراہم کی جائے گی اور جو بھی ترقیاتی منصوبوں جاری ہیں ان کو پائے تکمیل پہنچانے کے لئے جلد مکمل کیئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ

رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری نے کہا ہے کہ عوام سے کیئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنایا جائے گا اور عوام کو بنیادی سہولیات عوام کی دہلیز پر فراہم کرنے کا عزم رکھتے ہیں انہوں کہا کہ رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ

ہم نے روجھان میں نہری پانی، بجلی کے منصوبے، میٹھے پانی کی سکیمیں گیس کا منصوبہ اور روجھان کے دیگر مسائل حل کرنے کے لئے ہم کوشاں ہیں یہ باتیں سابق تحصیل ناظم سردار اطہر علی مزاری نے تحصیل رپورٹر روزنامہ نیاکل کو گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔


روجھان

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری نے واٹر سپلائی کا باقاعدہ افتتاح کر دیا جس پر 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت آئی۔
امروز ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردارمیر دوست محمد مزاری نے روجھان سٹی اور اس سے محلقہ آبادیوں و گرد و نواح میں پانی کی فراوانی کے لئے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے واٹر سپلائی کے منصوبے کا باقاعدہ طور پر افتتاح کر دیا گیا

جس میں معززین علاقہ و عمائدین شہر اور پارٹی ورکرز کی بڑی تعداد میں شرکت کی اسسٹنٹ کمشنر / ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی روجھان عثمان غنی، چیف آفیسر سید مسعود الروف رضوی، انجینئر شاہد حسین، سابق ٹی ایم اے مسٹر لغاری، جلیل مزاری ایڈووکیٹ، بابر سعید خان، ملک فاروق احمد کونسلر، ملک سجاد حسین، ملک رشید احمد ،ظفر حمید قاضی، حاجی اللہ جوایا سومرو، و دیگر افراد شامل تھے اس موقع پر ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

ہم نے جو الیکشن کے دوران عوام سے کیئے گئے وعدوں کی تکمیل کے لئے ان شاء اللہ عوام کو ان کے بنیادی سہولیات عوام کی دہلیز پر ہی فراہم کریں گے چاہئے واٹر سپلائی کے منصوبے ہوں یا بجلی ،گیس ، اپنے حلقے کے جملہ میں چلو کیئے گئے منصوبے جلد مکمل کر دیئے جائیں گے افتتاح کے بعد دعا بھی مانگی گئی

اس کے بعد ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے گڑھ کے مقام پر واٹر سپلائی کی جملہ موٹروں کا جائزہ لیا ان کا کہنا تھا کہ اب شہر روجھان اور اس کے گرد و نواح میں واٹر سپلائی بلا تعطل جاری رہے گی اور واٹر سپلائی کے آفیسران کو تاکید کی کہ شہر اور اس کے گرد و نواح اور محلقہ آبادیوں پانی کی بروقت پانی کی فراوانی کو یقینی بنایا جائے ڈپٹی کمشنر پنجاب اسمبلی نے نادرا آفس میں تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

اور عوام کی سہولت کے لئے دفتر کے احاطہ میں ٹف ٹائیل اور داخلی دروازے تک سولنگ بنائی جائے اور عوام کہ سہولت کے لئے سایہ دار شلٹر بنائے جائیں اور اس کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی جس پر نادرا افسران نے بتایا کہ کام کو جلد مکمل کیا جائے گا

اور کام تیزی سے جاری ہے اس کے بعد ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی میونسپل کمیٹی کا بھی وزٹ کیا اور اسسٹنٹ کمشنر روجھان چیف آفیسر روجھان کو شہر کی صفائی ستھرائی اور سیوریج لائنوں کی صفائی اور ڈسپوزلوں چلو کرنے اور نکاسی آب کے خاطر خواہ انتظام کرنے کی ہدایت کی

روجھان شہر میں اسٹریٹ لائٹ معظم مارکیٹ، میراں پور روڈ، عید گاہ کی نکاسی آب اور صفائی کے بارے بھی ہدایات جاری کیں جس ہر ایڈمنسٹریٹر روجھان اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی اور چیف آفیسر نے روجھان سٹی میں اسٹریٹ لائٹ روشن کرنے کے لئے الگ برقی ٹرانسفارمر لگا کر شہر بھر میں روشنی بحال جائے گی

اور سیوریج کے پانی کے لئے نکاسی آب کے بھی تعمیل کی جائے گی اور شہر میں جملہ مارکیٹس اور میراں پور روڈ، اور عید گاہ کی صفائی ستھرائی کی یقین دہانی کرائی ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر روجھان ڈپٹی سپیکر کے ہمراہ موجود رہے اور سرکاری سیکورٹی پروٹوکول آفیسر سید اعجاز حسین کاظمی فول پروف سیکورٹی ڈپٹی سپیکر کے ساتھ موجود تھے ڈپٹی سپیکر کے پرسنل سیکرٹری ٹو، محمد فاروق مزاری اور محمد اسماعیل رانا بھی ہمراہ تھے ۔

روجھان کی میڈیا ٹیم محمد فاروق سیال، محمد علی انجم ڈوگر، محمد علی گورچانی، اور تحصیل رپورٹر روزنامہ نیاکل کوریج کے لئے موجود رہے،

%d bloggers like this: