اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے اور تجزیے

ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر روجھان

روجھان:

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال روجھان میں ڈینٹل یونٹ کا افتتاح اور پولیو ویکسین مہم شروع کر دی گئی جس میں پولیو ویکسین مہم کی تقریب کا آغاز کر دیا گیا جس میں ڈپٹی سپیکر پنجاب سردار میر دوست محمد مزاری نے شرکت کی تقریب کا اہتمام او پی ڈی بلاک میں منعقد کی گی

جس میں سردار میر دوست محمد مزاری، اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی سی او ہیلتھ راجن پور محبت علی چوہدری، ایم ایس روجھان لجپت رائے، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ، ڈاکٹر راشد قریشی اور جملہ میڈیکل سٹاف نے شرکت کی ایم ایس نے خطاب کے دوران کہا کہ

میں ممنون و مشکور ہوں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری کا جس نے تقریب میں شرکت کر کے ہمیں عزت بخشی انہوں نے کہا کہ جملہ مشینری کی انسٹال کر دی گیئں ہیں اور جو ڈاکٹر کی کمی ہے ان ڈاکٹر کو تعیناتی کی درخواست بھی کی ہے اور چائلڈ اسپیشلسٹ کو بھی تعینات کیا جائے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ طارق وسیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

میں جملہ معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں پولیو ایک جان لیوا موزی بیماری ہے اور اپنے بچوں کو معذوری سے بچائیں اور علاقے کے مقدم وڈیرے امام مسجد علماء اس مہم میں ہمارا ساتھ دیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

ہمارے علاقوں کے پٹواری حضرات اس مہم کا حصہ بنیں گے ۔ اس تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ میں سمجھاتا ہوں کہ اسی مہم میں ہم سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئے اور ہم سب نے اس میں اپنا رول ادا کرنا ہے اور اپنے بچے کی پیدائش سے پانچ سال تک اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر ہمیشہ کے لئے اپنے بچوں کو عمر بھر کی معزوری سے بچائیں جو بھی ہسپتال میں کام ہوئے

وہ ہم سب کی کاوشوں کا نتیجہ ہے اور میں ٹیم ورک کرتا ہوں اور میں لاہور جا کر کوشش کرونگا کہ ڈاکٹروں کو تعینات کروائیں روجھان کی آبادی 3 لاکھ 75 ہزار ہے اور سب نے کوشش کرنی ہے کہ

علاقے کے جملہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں والدین اور عوام کے تعاون سے پولیو سے پاک پاکستان ہو آخری میں ملکی سلامتی ترقی اور خوشحالی دعا کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔


روجھان

رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری اپنے میری بنگلہ میں روجھان کے مختلف اقوام سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے ملاقات کی علاقے کے لوگوں نے اپنے اپنے مسائل سے آگاہ کیا

رکن قومی اسمبلی نے عوام کے مسائل سنے اور عوام کے جملہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا عزم کیا اس موقع پر رکن قومی اسمبلی نے مختلف اقوام کی برادریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

آپ کے جملہ مسائل حل کرنے کے لئے ہم اپنے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے مگر سب سے اہم مسئلہ روجھان میں امن وامان کی بحالی ہے جو اولین ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے میں نے گزشتہ روز

ڈیرہ غازی خان میں آر پی او ڈیرہ غازی خان، کمشنر ڈی جی خان، ڈی سی، اور ڈی پی او سے ملاقات میں روجھان کا امن وامان ہی زیر بحث رہا اور میں نے آر پی او ڈیرہ غازی خان کو بتایا کہ روجھان میں جو جرائم پیشہ عناصرین جنہوں نے حالات خراب کیئے ہوئے ہیں

چاہئے ان کا تعلق یا وابستگی میری پارٹی سے کیوں نہ ہو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور ان کو کیفر کردار تک پہنچا کر روجھان کے امن وامان کی بحالی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے رکن قومی اسمبلی نے مختلف برادریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

میں نے آر پی او اور ڈی پی او کو گوش گزار کیا ہے کہ اگر جرائم پیشہ عناصرین کی سفارش کرے تو ان سفارش کندگان کو سب سے پہلے الٹا لٹکا کر ان کے خلاف سخت ایکشن لے کر قانونی کارروائی کرے اور سفارش کرنے والوں

اور جرائم پیشہ عناصر کی سہولت کاری کرنے والوں کو بھی قانون کی گرفت میں لے کر ان کے خلاف کارروائی کی جائے اور ہر حالت میں روجھان اور اس کے گرد و نواح میں جرائم پیشہ عناصرین کا قلع قمع کر کے روجھان کا امن وامان کو بحال کیا جائے

انہوں کہا کہ ماس، وقت تک چین سے نہ بیٹھوں گا جب تک روجھان میں جرائم پیشہ عناصرین کا قلع قمع اور امن وامان کی بحالی نہیں ہوتی اس پر ڈیرہ غازی خان کے اعلی حکام نے رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری کو یقین دلایا کہ

ان شاء اللہ ہم اس سلسلے میں ہر حوالے سے تعاون اور تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر روجھان میں جرائم اور جرائم پیشہ عناصرین کی سرکوبی کیلئے ٹھوس اور جامع حکمت عملی تیار کر کے روجھان میں ہر حال میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کا عزم کیا

رکن قومی اسمبلی نے آج بنگلہ میری میں اہم دن گزار اور عوام کے مسائل سنے اور ان کے مسائل حل کرنے کا عزم کیا ہے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ روجھان کے امن وامان کو خراب کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ان کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی کی جائے،


روجھان

رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری کی روجھان کی حالیہ صورتحال پر ملاقات کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے
ڈاکٹر کلیم اللہ پاہی چیئرمین مصالحتی کمیٹی و ارکان

مصالحتی کمیٹی روجھان نے چیئرمین ڈاکٹر کلیم اللہ پاہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری کی آر پی او ڈیرہ غازی خان ملاقات کے روجھان میں امن وامان کے لئے دور رس نتائج برآمد ہونگے

انہوں تحصیل رپورٹر روزنامہ نیاکل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات اہم ملاقات تھی اور ان شاء الله یہ نتیجہ خیز ہی ثابت ہو گی اور روجھان اور اس کے گرد و نواحی کی عوام نے ڈیرہ غازی خان میں ہونے والی میٹنگ کو سراہا انہوں نے کہا کہ

ان شاء الله روجھان کے حالات اب بہتر ہونگے انہوں کہا کہ تحصیل روجھان میں ريکارڈ ترقی کے منصوبوں پر کام جاری ہیں جن میں گیس، بجلی کے منصوبے، میٹھے پانی کی سکیمیں اور دیہی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں تیزی سے جاری ہیں

اور عوام کو تمام تر بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کیئے جا رہے ہیں انہوں کہا کہ کچہ چوہان ٹو میراں پور روجھان کا کام بھی جاری ہے اور جلد اسٹیل پل کو مکمل کر کے عوام کی سہولت اور بلا خوف خطر سفر کے لئے جلد آمدورفت شروع ہو گی ۔


روجھان

گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری کی ڈیرہ غازی خان میں آر پی او ڈیرہ غازی خان سے اہم ملاقات علاقے کی صورتحال پر اہم میٹنگ کی۔

مصدقہ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری کی ڈیرہ غازی خان میں آر پی او ڈیرہ غازی خان سے ملاقات کی اور روجھان کے امن وامان سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

آر پی او ڈیرہ غازی خان نے علاقے میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی کہ روجھان میں امن و امان قائم کرنے کے لئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے گا

رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری کی آر پی او ڈیرہ غازی خان سے دو گھنٹے ملاقات اور میٹنگ ہوئی ۔
ملاقات میں ڈی پی او بھی موجود تھے ۔


روجھان

روجھان سٹی اور اس کے گرد و نواح میں دھند کا راج سردی میں اضافہ دھند اور بے تحاشا سردی سےچھوٹے بچوں کا بیمار ہونے کا اندیشہ

دھند کے پیش نظر نیشنل ہائی وے یا انڈس ہائی وے پر ڈرائیور حضرات دوران سفر احتیاط سے گاڑی چلائیں روجھان سٹی میں تا حد نگاہ صفر سکول جانے والے طلباء اور طالبات خاص طور پر چھوٹے بچے سردی سے بچنے کیلئے گرم کپڑے کا استعمال کریں ۔


روجھان

روجھان انڈس ہائی وے نزد ولی مزاری پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل موٹر سوار شدید زخمی ۔
تفصیلات کے مطابق انڈس ہائی وے روجھان نزد ولی مزاری پر مخالف سمت سے آنے والی کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص فرید ولد کریم بخش قوم جھلن سکنہ موضع کن خاص تحصیل روجھان شدید زخمی ہو گیا

زخمی شخص کو اپنی مدد آپ کے تحت تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جس کو موقع پر موجود ڈاکٹر نے طبی امداد فراہم کی اس وقت مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے

دوسری جانب کار سوار افراد نے کار روک کر زخمی کے ساتھ ہسپتال پہنچ گئے حادثے میں کار کا بمپر کو بھی نقصان پہنچا اس وقت کار اور کار سوار ہسپتال میں موجود ہیں کار سندھ سے پنجاب جارہی تھی ۔

%d bloggers like this: