اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فن لینڈ کی حسینہ سمیت تین غیرملکی کوہ پیماؤں کی پاکستان آمد

دنیا کی 12 ویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک سر کرنے کے لیے غیر ملکی کوہ پیماوں کی تین رکنی ٹیم پاکستان پہنچ گئی.

گلگت (تنویراحمد)

دنیا کی 12 ویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک سر کرنے کے لیے غیر ملکی کوہ پیماوں کی تین رکنی ٹیم پاکستان پہنچ گئی.
سرمائی مہم جوئی پر آئی ٹیم میں فن لینڈ کی حسینہ بھی شامل.

ذرائع کے مطابق لوٹا ہنٹسا اور ان کے دو ساتھی کوہ پیما گزشتہ روز اسلام آباد پہنچے ہیں جو رواں ہفتے مہم جوئی کے لئے سکردو روانہ ہوں گے. لوٹا ہنسٹا Lotta Hintsa نے 2013 میں مس فن لینڈ کا تاج سر پر سجایا تھا.

ٹیم کے دیگر ارکان میں روس کے ڈینس اربکو (Denis Urubko) اور کینیڈا کے ڈان بووی(Don Bowie) شامل ہیں. تین رکنی ٹیم رواں ہفتے مہم جوئی کا آغاز کرے گی. ڈینس اور بووی دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو بھی سر کرنے کی کوشش کریں گے.تاہم ان کی پہلی ترجیح موسم سرما میں ناقابل تسخیر براڈ پیک سر کرنا ہے.

براڈ پیک ہمالین ماونٹین رینج میں بلتستان ریجن میں واقع ہے جس کی بلندی 8049 میٹر ہے. دونوں پہاڑ موسم سرما میں آج تک کبھی سر نہیں کئے جا سکے ہیں. کوہ پیمائی کی دنیا میں سرمائی مہم جوئی کا دورانیہ یکم دسمبر تا یکم مارچ شمار ہوتا ہے.

%d bloggers like this: