اسلام آباد ہائی کورٹ
لاہور واقعہ کے خلاف وکلا کو زبردستی چیف جسٹس کی عدالت سے باہر نکالنے کا معاملہ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کا بڑا ایکشن۔
سیکرٹری اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن عمیر بلوچ کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔ عدالت نے سیکرٹری ہائیکورٹ بار عمیر بلوچ کا اسلام آباد ہائیکورٹ کی۔حد تک لائسنس معطل کردیا،
عمیر بلوچ کا آئندہ سماعت تک وکالت کا لائسنس اسلام آباد ہائی کورٹ کی حد تک معطل، وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل،صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو نوٹس جاری۔
ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی کو بھی عدالت نے نوٹس جاری کردیا۔ 19 دسمبر کو عمیر بلوچ سمیت فریقین ذاتی حیثیت میں طلب، عدالتی کارروائی میں مداخلت پر کیوں نہ آپ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، عدالتی کارروائی کے دوران عمیر بلوچ نے وکلا کو زبردستی باہر نکالا،
عمیر بلوچ روسٹرم پر آئے ان کا رویہ پیش ورانہ نہیں تھا، عمیر بلوچ نے کہا کہ ججز کو ہڑتال روکنے کی بجائے حوصلہ افزائی کرنی چاہیے،
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،