مئی 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سابق صدر آصف علی زرداری کو رہا کردیا گیا

بینچ کے سربراہ نے ریمارکس دیے کہ تفتیش تو ان سے کوئی کی نہیں جا رہی، انہیں ضمانت کیوں نہ دے دی جائے۔

اسلام آباد: احتساب عدالت اسلام آباد  سے سابق صدر آصف علی زرداری کی رہائی کا پروانہ جاری ہونے کے بعد انہیں آج پمز اسلام آباد سے اڈیالہ جیل کی کسٹڈی سے رہا کردیا گیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق سابق صدر کی جانب سے ایک ایک کروڑ روپے کے دو ضمانتی مچلکے آج احتساب عدالت میں جمع کرائے۔

مزید برآں تمام قانونی تقاضے پورے ہونے پر احتساب عدالت سابق صدر کی رہائی کی روبکار جاری کی گئی۔

سابق صدر آصف علی زرداری کو ان کے خاندان کی مرضی کے مطابق کسی وقت علاج کے لئے اسلام آباد سے کراچی منتقل کردیا جائے گا۔

یاد رہے گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے آصف علی زرداری کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت منظور کی تھی۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔ سابق صدر نے ضمانت بعد از گرفتاری کی استدعا کی تھی۔ عدالت نے ایک کروڑ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔

سابق صدر نے منی لانڈرنگ اور پارک لین کیس میں طبی بنیادوں پر ضمانت کی اپیل کی تھی۔ آصف زرداری نے درخواستوں میں موقف اپنایا کہ ٹرائل مکمل ہونے تک درخواست ضمانت منظور کی جائے۔

بینچ کی ہدایت پرآصف علی زرادری کی میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق سابق صدر لمبے عرصے سے شوگر، دل اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں اور انہیں سرجری کی بھی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

%d bloggers like this: