نومبر 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ حکومت نے گٹکا،اور نشہ آور اشیا کی تیاری، فروخت اور استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت قانون تیار کرلیا

گٹکا مین پوری کے قانون کا غلط استعمال کرنے پر پولیس اہلکاروں کو تین سال کی سزا ہوگیج

سندھ حکومت نے گٹکا، مین پوری اور دیگر نشہ آور اشیا کی تیاری، فروخت اور استعمال کرنے والوں کے خلاف انتہائی سخت قانون تیار کرلیا

سندھ بھر میں گٹکا مین پوری اور تمام نشہ آور اشیا کی فروخت و استعمال زخیرہ اندوزی ناقابل معافی قرار

سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا چیئرمین پیر مجیب الحق کی زیر صدارت اجلاس

مشیر قانون مرتضی وہاب، قاسم سومرو، ویر جی کولہی سمیت دیگر ارکان شریک

گٹکا، مین پوری اور دیگر نشہ آور اشیا کی تیاری، فروخت اور استعمال کرنے والوں کے خلاف انتہائی سخت قانون کو حتمی شکل دے دی گئی

صوبے بھر میں گٹکا اور مین پوری کی تیاری ،استعمال ،زخیرہ اندوزی پر مکمل پابندی ہوگی، گٹکا مین پوری کی تیاری پر 10 سال کی سزا تجویز کی گئی ہے،

گٹکا مین پوری تیار کرنے کے گھناونے کاروبار میں ملوث عناصر کی جائیداد بھی ضبط کرنے کی تجویز دی گئی ہے،

گٹکا مین پوری استعمال کرنے پر 7 سے 30 روز کی قید تجویز کی گئی۔ قانون کا غلط استعمال اور اختیارات سے تجاوز کرنے پر پولیس کو بھی سزا ملے گی۔

گٹکا مین پوری کے قانون کا غلط استعمال کرنے پر پولیس اہلکاروں کو تین سال کی سزا ہوگی،

قائمہ کمیٹی نے بل کو حتمی شکل دیکر سندھ اسمبلی کو بھیج دیا ہے،گٹکا مین پوری کے گھناؤنے کاروبار کے خاتمے کے لئے عوام حکومت کا ساتھ دے،

عوام لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے ایسے عناصر کی نشاندہی کرے، قانون کے تحت اس کاروبار سے حاصل شدہ آمدنی کے ذریعے بنائی گئی جائیداد اور اثاثے بھی ضبط کیے جاسکیں گے،

About The Author