مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکہ کی شمال مشرقی ریاستیں شدید برفانی طوفان کی زد میں

نیویارک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی،، تین سو نیشنل گارڈز کو کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تعینات کر دیا گیا

امریکہ کی شمال مشرقی ریاستیں شدید برفانی طوفان کی زد میں ہیں،، طوفان سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا،، چار ہزار سے زائد پروازیں متاثر،، مسافروں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے،، نیویارک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی،، تین سو نیشنل گارڈزکوکسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تعینات کر دیا گیا۔

امریکہ کی شمال مشرقی ریاستیں شدید برفانی طوفان کی زد میں ہے، خون کو منجمد کر دینے والی سردی سے امریکہ میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیاہے۔

برفانی طوفان کے باعث مختلف ریاستوں میں چار ہزار سے زائد پروازیں متاثر،، مسافروں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

بوسٹن اور نیویارک میں چھ انچ سے زائد برف پڑی چکی ہے،نیویارک , نیو جرسی، اور پنسلوانیا میں ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہیں۔

امریکی شہر البانے میں برفباری کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے، 22 انچ برف نے چار سو چاندی بکھیر دی،، سڑکیں، درخت، مکانات سمیت ہر چیز نے سفید چادر اوڑھ لی۔

نیویارک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی،، تین سو نیشنل گارڈز کو کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تعینات کر دیا گیا۔ امریکہ میں موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کہ برفانی طوفان میں مزید تیزی کا امکان ہے۔

%d bloggers like this: