مئی 1, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور میں نئے تعلیمی سال کا اغاز

قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور کا 50ویں بیج کا اغاز ہو گیا ہے۔ میڈیکل کے پہلے سال میں داخلہ لینے والے طلبہ طالبات کے لیے تعارفی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال سمیت دیگر پروفیسرز نے شرکت کی۔ ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ کوشش ہے ان بچوں کو اتنا قابل ڈاکٹر بنائیں کہ ضرورت پڑنے پر ہم خود ان بچوں سے علاج کروا سکیں اور ہمیں کسی قسم کا کوئی خوف نہ ہو۔ پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ فرخ، پروفیسر ڈاکٹر مسرور علی قاضی ، پروفیسر ڈاکٹر مستنصر وڑائچ، پروفیسر ڈاکٹر مظہر فیض عالم نے طلبا کو مختلف شعبہ جات بارے اگاہی دی۔ طلبا کا کہنا تھا کہ وہ انسانی خدمت کا جذبہ لے کر میڈیکل کالج میں ائے ہیں۔ کالج میں پہلے دن انے والے طلبا کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھے اخلاق اور ادارے کی ساکھ کو اگے لے کر چلنے بارے لیکچر دئیے گئے۔ پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ اج ہم سب کے لیے انتہائی خوشی کا دن ہے ایسے جیسے کسی کے گھر کوئی اولاد پیدا ہوتی ہے۔

%d bloggers like this: