دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مرید عباس قتل کیس،نیب کو ملزم  عاطف زمان کے گھر اور دفترپر چھاپے کی اجازت

انسدداد دہشتگردی عدالت کی طرف سے  حکم دیا کہ  ملزم کے دفتر سے ریکارڈ حاصل کرنے کے بعد  دفتر اصل مالک کے حوالے کیا جائے۔

کراچی: نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس قتل کیس میں عدالت نے نیب کو ملزم  عاطف زمان کے گھر اور دفترپر چھاپے کی اجازت دے دی۔

کراچی سٹی کورٹ میں مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل کیس کی  سماعت ہوئی۔

عدالت نے نیب کو مرکزی ملزم  عاطف زمان کے گھر اور دفترپر چھاپے کی اجازت دے دی۔

ملزم عاطف کے  گھر اور دفتر پر چھاپے کے لیے عدالت نے سرچ وارنٹ  بھی جاری کردیئے۔

انسدداد دہشتگردی عدالت کی طرف سے  حکم دیا کہ  ملزم کے دفتر سے ریکارڈ حاصل کرنے کے بعد  دفتر اصل مالک کے حوالے کیا جائے۔

عدالت کی جانب سے پولیس کو  نیب کی معاونت کی ہدایت بھی کی گئی۔

About The Author