مئی 10, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بابری مسجد کی جگہ مندر بنانے کے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف سرائیکستان نوجوان تحریک کا احتجاجی مظاہرہ

ملتان ۔ بابری مسجد پر مندر بنانے کے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف سرائیکستان نوجوان تحریک احتجاجی مظاہرہ کر رہی ہے

ملتان (۔ ) :

بھارتی سپریم کورٹ کے بابری مسجد کی جگہ مندر بنانے کے فیصلے کے خلاف سرائیکستان نوجوان تحریک کا چوک کمہارانوالہ پر بھرپور احتجاجی مظاہرہ۔بھارتی پرچم نذر آتش۔گزشتہ روزچوک کمہارانوالہ پر ایس این ٹی نے بابری مسجد کی جگہ ھندوؤں کے مندر بنانے کے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

اور بھارتی پرچم نذر آتش کیا۔مظاہرین نے نشتر روڑ بند کر کے بھارتی سپریم کورٹ مردہ باد ۔بھارتی مذہبی دہشت گردی مردہ باد ۔مسلمانوں کی سینکڑوں سال پرانی بابری مسجد پر مندر بنانے کا فیصلہ نامنظور نامنظور کی نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے بھارتی پرچم بھی نذر آتش کیا.مظاہرے کی قیادت چیئرمین ایس این ٹی مہر مظہر عباس کات اور ضلعی صدر ملک عرفان بھٹی نے کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ھوئے مہر مظہر کات اور ملک عرفان بھٹی نے کہا کہ بھارت اپنی ہٹ دھرمی کی تمام حدیں پار کر گیا ھے اور مودی حکومت کے فیصلے ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیں گے ۔

ا نہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی سینکڑوں سال پرانی تاریخی بابری مسجد کو مندر بنانے کے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو پوری امت مسلمہ مستردکرتی ھے اور ھم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ھیں کہ وہ بھارتی سپریم کورٹ کے اس احمقانہ اور متعصبانہ فیصلے کو کالعدم قرار دے اور بابری مسجد کی جگہ مسجد کے لیے ھی رھے ۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ھے کہ ھر مسلمان بھارت کی بدمعاشی کے خلاف بھر پور احتجاج کرے اور مسلم ممالک بھارت کا ھر طرح سے بائیکاٹ کریں ۔مظاہرے میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔


انتقال /پر ملال

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ماموں زاد بھائی نواب ریاض حسین قریشی انتقال کر گئے

نماز جنازہ، بروز منگل,ساڑھے تین بجے سہ پہر (3:30PM) ، ملتان میں ادا کی جائے گی

______
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ماموں زاد بھائ اور سابق گورنر و وزیر اعلی پنجاب نواب صادق حسین قریشی کے صاحبزادے، نواب ریاض حسین قریشی،جو گذشتہ کچھ عرصہ سے کینسر کے عارضہ میں مبتلا تھے، رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں-

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ‘

ان کی نماز جنازہ، کل مورخہ 12 نومبر، بروز منگل، بوقت ساڑھے تین بجے سہ پہر (3:30PM) ،

ان کی رہائش گاہ "وائیٹ ہاؤس، اولڈ شجاع آباد روڈ ملتان” ادا کی جائے گی –

جس کے بعد ان کا جسد خاکی، دربار حضرت غوث بہاؤالدین ذکریا رح، کے احاطے میں سپرد خاک کر دیا جائے گا

%d bloggers like this: