اپریل 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

روجھان: گزشتہ شب ہونے والی فائرنگ میں شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں  کی نماز جنازہ ادا

سردار دوست علی مزاری، ڈسٹرکٹ آفیسران سمیت  سول سوسائٹی، وکلاء، ڈاکٹرز اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس واقعہ کی  بھرپور مزمت کی ہے۔

روجھان(ضامن حسین بکھر)عربی ٹبہ روجھان میں گزشتہ شب ہونے والی فائرنگ میں شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں  کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔

سیکیورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ  میں  ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی میر دوست محمد مزاری کے بھائی سردار دوست علی مزاری، آر پی او ڈیرہ غازی خان عمران احمر ، ڈپٹی کمشنر راجن پورمحمد افضل ناصر ، ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ اور ڈسٹرکٹ کے دیگر اعلی افسران اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

یہ بھی پڑھیے: راجن پور :دہشتگردوں کی فائرنگ سے پانچ سیکیورٹی اہلکار شہید

اس المناک سانحہ پر پورا ضلع  سوگوار ہے ،سردار دوست علی مزاری، ڈسٹرکٹ آفیسران سمیت  سول سوسائٹی، وکلاء، ڈاکٹرز اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس واقعہ کی  بھرپور مزمت کی ہے۔

%d bloggers like this: