مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے، اور تجزیے

ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر روجھان :

روجھان :
میونسپل کمیٹی و تحصیل کونسل روجھان کے نئے تعینات ہونے والے چیف آفیسر و تحصیل کونسل سید مسعود الروف رضوی سے چار رکنی میڈیا ٹیم نے ملاقات کی اور روجھان کے جملہ درپیش مسائل سے چیف آفیسر روجھان کو آگاہ کیا اس سلسلے میں چیف آفیسر نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی،

روجھان میں نئے تعینات ہونے والے چیف آفیسر سید مسعود الروف رضوی سے میڈیا کی چار رکنی ٹیم صدر میڈیا فورم فاروق سیال، شکیل سعیدی، عبدالقیوم اور ضامن حسین بکھر نے دفتر چیف آفیسر میں ملاقات کی اور روجھان کے درپیش مسائل سے آگاہ کیا جن ميں سوریج کے نظام، میٹھے پانی کی فراوانی، صفائی ستھرائی اور ڈسپوزلوں کی صفائی سیوریج کے آب کی نکاسی ، مزید میونسپل کمیٹی کے ماحولیاتی ملازمین سیور مینوں کی بھرتی ،

جاکروب کشوں کی کمی کے بارے میں اور روجھان میں صفائی کی حالیہ ناقص کارکردگی کے بارے میں بھی چیف آفیسر کو دیگر مسائل سے آگاہ کیا اس کے جواب میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی روجھان کا کہنا تھا کہ عوام کے تعاون اور میڈیا کی نشاندہی و تعاون سے ہم روجھان جملہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے ہم اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر مزکورہ مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے ۔

اس زمن میں میڈیا اور عوام کا تعاون بھی ہمیں درکار ہو گا اس موقع پر میڈیا نے عوامی مفاد میں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی نے میڈیا کو مسائل کے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

%d bloggers like this: