اپریل 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ہائی کورٹ نے سٹیزن پورٹل کو نامعلوم درخواستوں پر کارروائی سے تا حکم ثانی روک دیا

ہائی کورٹ نے سٹیزن پورٹل کو نامعلوم درخواستوں پر کارروائی سے تا حکم ثانی روک دیا

اسلام آباد :ہائی کورٹ نے سٹیزن پورٹل پرداخل کی جانے والی  نامعلوم درخواستوں پر کارروائی سے تا حکم ثانی روک دیا ہے۔

20 نومبر کو وزیراعظم سیکرٹریٹ سمیت فریقین سے جواب طلب کر لیا گیا۔

عدالت عالیہ نے حکم دیاہے کہ   سٹیزن پورٹل آئندہ تاریخ سماعت تک نامعلوم درخواستوں پر کارروائی نہ کرے،ہہ معاملہ عوامی مفاد کا ہے لہذا اس پر فریقین تفصیلی جواب جمع کروائیں۔

درخواست ڈاکٹر فاروق احمد رانا کی جانب سے دائر کی گئی تھی ۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ینگ ڈاکٹرز کے خلاف انکوائری شروع کر رکھی ہے , سٹیزن پورٹل پر میرے خلاف نامعلوم افراد کی جانب سے متعدد درخواستیں دائر کی گئیں۔

عدالت کو درخواست گزار کی طرف سے بتایا گیاکہ نامعلوم درخواستوں پراسے انکوائری بھگتنا پڑ گئیں , ساکھ کو نقصان پہنچا۔ سٹیزن پورٹل کو قانونی تحفظ حاصل نہیں  ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ سٹیزن پورٹل کے بہت سے اقدامات بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہیں،عدالت سٹیزن پورٹل کو نامعلوم درخواستوں پر کارروائی سے روکے ۔

%d bloggers like this: