مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے۔

بارہ ربیع الاول کے حوالے سے سیکورٹی پلان جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ دلاور خان بنگش کی جانب سے بارہ ربیع الاول کے حوالے سے سیکورٹی پلان جاری کردیا گیا ،ساڑھے چار ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان

ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے ۔ڈیرہ پولیس کی جانب سے بارہ ربیع الاول کے سلسلے میں سیکورٹی پلان ترتیب دے دیاگیاہے۔۔ضلع بھرکوپانچ سیکٹرزمیں تقسیم کر کے ہرسیکٹرکاانچارج ایس پی کو مقرر کیاگیا ہے ۔ عید

میلاد النبی ﷺ بارہ ربیع الاول کے روز کل 16 جلو س نکالے جائیں گے جن میں ڈیرہ اسماعیل خان شہرسے 02 بڑے رجسٹرڈ جلوس جبکہ پہاڑپورسے 09‘کلاچی سے01‘یارک سے02اورپروآسے02روایتی جلوس نکالے جائیں گے ۔پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں 30 مقامات پر خصوصی ناکہ بندیا ں قائم کی جائیں گے جبکہ داخلی خارجی راستوں کو06 اہم مقامات پر مکمل طور پر سیل کردیاجائے گا ۔بارہ ربیع الاول کے موقع پر ضلع بھر میں ڈی پی او ڈیرہ سمیت پانچ ایس پیز ،سات ایس ڈی پی اوز ،پانچ انسپکٹرز ،74 سب انسپکٹرزور 52 اے ایس آئیز ،اہلسنت دیوبندی مسلک کےجلوسوں کے ہمراہ 267 افسران وجوان جبکہ بریلوی مسلک جلوسوں کے ہمراہ 284 افران وجوان ڈیوٹی سرانجام دیں ۔پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں سیکورٹی کو انتہائی سخت رکھا گیا ہے جس کے لئےساڑھے چارہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکاروں کو تعینات کیاگیا ہے۔بارہ ربیع الاول کوان جلوسوں کے تمام راستوں کو مکمل طور سیل کردیاجائے گاجبکہ جلوس کے ہمراہ پولیس کے علاوہ بم سکواڈ‘سراغرساں کتے اورسادہ کپڑوں میں پولیس اہلکارتعینات ہونگے۔مختلف حساس مقامات پرناکے لگاکر لوگوں کی آمدورفت پر کڑی نظر رکھی جائے گی ۔ڈی پی اوڈیرہ دلاور خان بنگش کا کہناہے کہ مشکوک افراد پر کڑینظر رکھی جائے۔حالیہ ملکی حالات کے پیش نظر ہر شہری کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو وطن کا محافظ سمجھتے ہوئے قانون کی مدد کرے۔


دکانداروں کے بعد بااثر ہوٹلز مافیا بھی سرگرم، طے شدہ نرخ نامہ روک گیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ میں دکانداروں کے بعد بااثر ہوٹلز مافیا بھی سرگرم ہوگیا ،طے شدہ نرخ نامہ کی تیاری کا عمل روک لیاگیا، محکمہ فوڈ ڈیرہ کی ملی بھگت سے مٹن اور چکن گڑاہی سمیت دیگر کھانوں کے ریٹ نرخ نامہ میں بڑھائے جانے کا انکشاف ،شہریوں کا شدید غم وغصہ کا اظہار ، کھانوں کے طے شدہ نرخ برقرار رکھنے اوربااثر دکانداروں کے دباﺅ پر مٹھائی وحلوہ وغیر ہ کی بڑھائی گئی قیمتیں فوری کم کرکے نرخ نامہ جاری کرنے کا مطالبہ ۔ ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں دکانداروں کے بعد بااثر ہوٹلز مافیا بھی سرگرم ہوگیا جنہوں نے محکمہ فوڈ ڈیرہ کے افسران کے ساتھ ساز باز کرکے مٹن اورچکن

گڑاہی سمیت دیگر کھانوں کے ریٹ بڑھانے کی کوششیں تیز کردی ہیں ۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں ہوٹل مالکان کا اجلاس بھی طلب کرلیاگیا ہے جس میں کھانوں کے ریٹس کا از سر نوجائز ہ لینے اور ان

میں اضافے کا امکان ظاہر کیاجارہا ہے ۔دوسری جانب شہریوں نے پرائس ریو یو کمیٹی اور محکمہ فوڈ ڈیرہ کے خلاف شدید غم وغصہ کا اظہا رکرتے کہا پرائس ریو یو کمیٹی جو کہ صارفین کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کےتحفظ کے لئے بنائی گئی لیکن محکمہ فوڈ ڈیرہ کی ملی بھگت سے پرائس ریویو کمیٹی نرخوں میں کمی کی بجائے صرف بااثر دکانداروں کا آلہ کار بن رہ گئی ہے چند بااثر دکانداروں کی ایماءپر ہر ماہ بعد پرائس ریویوکمیٹی کااجلاس طلب کرکے دکانداروں کے من پسند ریٹ طے کردیئے جاتے ہیں ۔۔چند روز قبل ہی پرائس ریویو کمیٹی کے اجلاس کے دوران بااثر بیکری مالکان اور مٹھائی فروش دکاندارر مٹھائی اور حلوہ کے یٹوں میں اضافہ کروانے میں کامیاب ہوگئے ۔اسپیشل مٹھائی 320 روپے سے بڑھاکر 360 روپے ، اسپیشل حلوہ 290 سے بڑھا 330 روپے کردیاگیاہے ۔پرائس ریویو کمیٹی کے اجلاس میں پہلی بار ہوٹلوں کے

کھانوں کو بھی ریٹ لسٹ میں شامل احسن قدم اٹھایا گیا جس کے تحت مٹن کڑھائی 1100 روپے فی کلو،چکن کڑھائی 550 روپے فی کلو ، فل چکن پروسٹ 500 روپے ،مرغی سالن فی پلیٹ بمع روٹی 80

روپے،سبزی دال فی پلیٹ بمع روٹی 60 سے 80 روپے مقرر کردیئے گئے ہیں ۔پلاﺅ کو بھی پہلی بار نرخ نامہ میں شامل کیاگیا جس کے تحت گوشت پلاﺅ فی کلو 300 روپے ،مرغ پلاﺅ 280 روپے مقرر کیے

گئے ہیں ۔ تاہم ذرائع کے مطابق بااثر دکانداروں کی طرح ہوٹل مالکان بھی سرگرم ہوگئے ہیں اور محکمہ فوڈ ڈیرہ کے افسران کی ملی بھگت سے نرخ نامہ میں ردوبدل کرکے ریٹ بڑھانے کی کوششیں تیز کردی گئی

ہیں ۔دوسری جانب شہریوں نے شدید غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس میں ملوث محکمہ فوڈ کے کرپٹ افسران واہلکاروں کو ڈیرہ سے فوری تبدیل کیا جائے اور بااثر دکاندروں کے دباﺅ پر

مٹھائی اور حلوہ کے بڑھائے گئے ریٹ کو فوری طور پر کم کرنے کے علاوہ پرائس ریویو کمیٹی کے اجلاس میں طے کیے کھانوں کے ریٹ برقرار ر کھتے ہوئے فوری طور پر نرخ نامہ جاری کیا جائے بصورت دیگر وہشدید احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ۔


ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرکی پوسٹ پر ایس ایس ٹی کو تعینات کر دیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرڈیرہ مسرت حسین بلوچ کو تبدیل کر کے ان کی جگہ ایس ایس ٹی شیر محمد وزیر کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تعینات کر دیا گیا ہے۔مبینہ ذرائع کے مطابق وفاقی

وزیر علی امین گنڈا پور اور ترجمان صوبائی حکومت اجمل وزیر کی پشت پناہی حاصل ہونے کے باعث ایس ایس ٹی شیر محمد وزیرکی خلاف قانون ڈی ای او ایجوکیشن کے منصب پر تعیناتی کی گئی ہے کیونکہ صوبائی

حکومت کے قوانین کے تحت ٹیچنگ کیڈر کا آفیسرمنیجمنٹ کیڈر کی پوسٹ پر تعینات نہیں کیا جا سکتا جبکہ موصوف پچھلے تین سال کے عرصہ میں زیادہ تر اسی پوسٹ پر تعینات رہے ہیں ۔ دوسری جانب شیر محمد وزیر گریڈاٹھارہ کے ایس ایس ٹیچر ہیں جنہیں گریڈ انیس کی پوسٹ پر تعینات کیاگیا ہے جو کہ غیر قانونی اقدام ہے ۔ شیر محمد وزیر کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی پوسٹ پر تعیناتی نے انصاف ،میرٹ کی بالا دستی اور

تعلیمی ایمرجنسی کے دعووں کی قلعی کھول کررکھ دی ہے۔ عوامی ،شہری حلقوں کی جانب سے اسے ڈیرہ کے عوام کے ساتھ زیادتی اور قبائلی افسران کو مسلط کرنے کی راہ ہموار کرنے کی سازش قرار دیاگیا ہے ۔

انہوںنے وزیر اعلی خیبر پختونخوا ،چیف سیکرٹری ،سیکرٹری ایجوکیشن سے اس ٹرانسفر آرڈرز کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے


نوجوان کو حبس بے جا میں رکھنے پر اہل خانہ کا پولیس کے خلاف احتجاج

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)یونیورسٹی پولیس کی جانب سے چوری کے مقدمہ میں نوجوان کو گرفتار کرکے اسے حبس بے جا میں رکھنے پر اہل خانہ سراپا احتجاج بن گئی ،والدہ کی دہائی ،آر پی او ڈیرہ اور ڈی پی او ڈیرہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔اعجاز آباد مریالی کے رہائشی نوجوان رحمت اللہ کی والدہ پروین بی بی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ یونیورسٹی پولیس نے چوری کے مقدمہ میں نامزد اس کے بیٹے رحمت اللہ کی گرفتاری کے لئے 03 نومبر کو ان کے مکان پر چھاپہ مارا ۔ پولیس کو دیکھ کر خوف سے بھاگا تعاقب پر پولیس نے اس کی ٹانک میں گولی مار کر اسے گرفتارکرلیا ۔اس کی گرفتاری کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایس ایچ او تھانہ یونیورسٹی کی وساطت سے خبریں بھی جاری کی گئیں لیکن پانچ روز گزرنے کے باوجود پولیس اس کی گرفتاری ظاہر کررہی نہ اہل خانہ کو اس کے ساتھ ملنے دیا جارہا ہے ۔پولیس نے اس کے بیٹے کو غیر قانونی طو ر پر حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے۔خاتون کا کہنا تھا کہ اپنے بیٹے کی غیر قانونی حراست پولیس اور حبس بے جا کے خلاف اس نے سیشن عدالت میں بیٹے کی بازیابی کے لئے درخواست دائر کی جس پرعدالت نے بیلف مقرر کرکے تھانہ بھیجا لیکن پولیس نے وہاں سے اس کے بیٹے کو غائب کردیا ۔خاتون کا کہنا ہے کہ اس کا بیٹا زخمی حالت میں پولیس کی حراست میں موجود ہے جس کا کوئی باقاعدہ علاج معالجہ نہیں کیا جارہا بلکہ کسی عطائی ڈاکٹر سے اس کی مرہم پٹی کی جارہی ہے۔ غیر قانونی پولیس کے زیر حراست شدیدزخمی ہونے کی وجہ سے اس کے بیٹے کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہے ۔اگرا س کے بیٹے کو کچھ ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ دار پولیس ہوگی ۔خاتون کا کہنا ہے کہ اگر اس کا بیٹا کسی جرم یا مقدمہ میں ملوث ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ وہاں پر وہ اپنی بے گناہی ثابت کرسکے نے آر پی او ڈیرہ اور ڈی پی او ڈیرہ سے فوری نوٹس لینے اور ایس ایچ او تھانہ یونیورسٹی کے غیر قانونی اقدام کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیاہے۔


منشیات کے مقدمہ میں ملزم ضمانت پر رہائی پانے میں کامیاب

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پشاور ہائی کورٹ بینچ ڈیرہ اسماعیل خان کے جسٹس سید عتیق شاہ نے ضلع ٹانک کے علاقہ کڑی عاشقی میں ہیروئن اور چرس برآمد ہونے کے مقدمہ میں گرفتار منشیات فروش ملزم محمد رمضان بھٹنی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ضلع ٹانک کے تھانہ شہید مرید عباس پولیس نے علاقہ کڑی عاشقی کے قریب جنگل

پراسوں میں کاروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم محمد رمضان بھٹنی ولد دین محمد سکنہ کوٹ پٹھان کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے بارہ سو گرام چرس اور ساڑھے تین سو گرام ہیروئن برآمد کرلی ،ملزم کی درخواست ضمانت سیشن عدالت ٹانک سے خارج ہونے پر عدالت عالیہ ڈیرہ میں دائر کی گئی ۔عدالت نے درخواست پر بحث سننے کے بعد ملزم کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسے ضمانت پر رہا کرنے کے

احکامات جاری کردیئے ۔


بار کونسل کے انتخابات میں پریکٹسنگ لائر امیدوار کو ترجیح دی جائے گی،دلآویز خان بلوچ ایڈوکیٹ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ کے سابق جائنٹ سیکرٹری دلآویز خان بلوچ ایڈوکیٹ اور سریع الاحسان خان بلوچ ایڈوکیٹ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ آئندہ سال صوبائی بار

کونسل کے انتخابات میں پریکٹسنگ لائر امیدوار کو ترجیح دی جائے گی کیونکہ اب تک جو بھی بارکونسل کے ممبران منتخب ہوتے رہے ہیں انہوں نے صرف لائسنس لے کرخودکو بطور وکیل ظاہر کیا اور کہلوایا ہے وہ

ہمیشہ وکائل کے مسائل حل کرنے کی بجائے ان کے مسائل میں اضافے کا سبب بنے ہیں اور انہوں ہمیشہ اپنے ذاتی مفادات کا ملحوظ خاطر رکھا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پریکٹسنگ لائرز ہی بارکونسل ممبران میں

وکلاءکی حقیقی معنوں میں نمائندگی اور ان کے مسائل حل کرسکتاہے ۔ صوبائی بارکونسل میں پریکٹسنگ لائرز کا موجود ہونا اس لیے بھی ضروری ہے کیونکہ جب کوئی بھی نیا وکیل وکالت کے لائسنس اور انٹرویو کے لئے آتا ہے تو اسے انٹرویو اور ٹسٹ ی تاریخ یہی ممبران ہی دیتے ہیں لہذا وہ ان کے مسائل بھی اچھی طرح سمجھتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری اولین ترجیح یہی ہے کہ آئندہ صوبائی بار کونسل کا ممبرپریکٹسنگ لائرزمیںسے ہی منتخب کیا جائے کیونکہ یہی بار اور وکلاءکے مفاد میں ہے ۔


باپ کے سامنے بیٹے کو بے دردی سے قتل کردیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)چودھوان کے علاقہ گرہ مٹ میں قتل کی لرزہ خیز واردات ،باپ کے سامنے کلہاڑیوں کے وار سے بیٹے کو بے دردی سے قتل کردیاگیا ،مزاحمت پر باپ شدید زخمی ،ملزمان کے

خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیاگیا ۔تھانہ چودھوان کی حدود میں واقع علاقہ گرہ مٹ میں اراضی کے تنازع پر ملزمان نے لاٹھیوں اور کلہاڑیوں کے پے در پے وار کرکے 54 سالہ فضل کھوکھر ولد سرفراز قوم کھوکھر

سکنہ گرہ مٹ کو شدید زخمی کرکے قتل کردیا جبکہ بیٹے کو چھڑانے کی کوشش میں اس 80 سالہ بوڑھے باپ کو شدید کردیاگیا ،وجہ عداوت اراضی کا تنازع بیان کیاگیا ہے ۔مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کےسپرد کردی گئی ،پولیس نے باپ کی رپورٹ پر ملزمان وہاب عرف ملک ،سیفل پسران واحد بخش اقوام کھوکھر ،ہمیش اور رحمت اللہ ساکنان گرہ مٹ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیاہے۔


ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور عالم محسود کی زیر صدارت اجلاس

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور عالم محسود کی زیر صدارت اجلاس میں جشن میلاد النبی کے موقع پر جلسوں کے انعقاد اورسیکورٹی سمیت دیگر انظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ضلعی پولیس، ٹی ایم اے، واسا، علمائے کرام اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں 12ربیع الاول کو جشن میلادالنبی کے انتظامات اور اس کے پرامن انعقاد اور عقید ت و احترام کے ساتھ منانے کیلئے مختلف امور پر بحث کی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کی 12ربیع الاول کو جشن میلادالنبی کے جلوسوں اور دیگر تقریبات کو مکمل طور پر سیکورٹی فراہم کی جائیگی، مساجد مزارات اور دیگر مذہمی مقامات پر خصوصی سیکورٹی تعینات ہوگی۔ ٹی ایم اور واسا جلوس کے راستوں اور دیگر مقامات پر صفائی اور دیگر سہولیات فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔ ضلعی انتظامیہ، حکومتی اداروں، نجی بنکوں کے سربراہوں ور تاجروں سے عمارات پرچراغاں کے حوالے سے انتظامات کئے جائیں گے۔ واپڈا حکام کو ہدایت کی گئی کہ 12ربیع الاول کے سلسلہ میں7ربیع الاول سے لیکر12ربیع الاول تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے گریز کیا جائے۔اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام پر واضح کیا گیا کہ وہ نفرت انگیز تقریر سے گریز کریں۔ اجلاس میں محکمہ صحت حکام کو ہدایت کی گئی کہ وہ ضروری انتظامات اور عملہ کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔


کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تقریب کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)وینسم کالج کے کانفرنس ہال میں پی پی ایف وائی کی طرف سے کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر تھے جبکہ اس موقع پر پاکستان پیٹریاٹ فرنٹ یوتھ کے صدر شیخ فرہاج فیض، سنئیر نائب صدر ملک محمد لیاقت مکل، نائب صدر سردار اکبر سلیم بلوچ، سپورٹس سیکریٹری محمد نعیم کھوکھر، محمد وقاص، مینارٹی ونگ کے قیص جاوید، پی پی ایف وائی کی ویمن ونگ کی خواتین، میل و فی میل سٹاف اور کثیر تعداد میں طلبا نے شرکت کی، تقریب میں مختلف طلبا نے کشمیر کے حوالے سے تحریری، تقریری اور پینٹگ مقابلوں میں حصہ لیا،تقریب میں تحریری اور تقریری مقابلوں کے علاوہ پینٹنگز کا بھی انعقاد کیا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈی سی ڈیرہ محمد عمیر نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے پاکستان اس وقت تک مکمل نہیں ہو سکتا جب تک کشمیر پاکستان کا حصہ نہیں بن جاتا، بھارت نے پچھلے 72 سالوں سے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ سو دنوں سے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کا نفاذ کر رکھا ہے جس سے وہاں عوام مشکلات کا شکار ہیں، ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ پی پی ایف وائی کی طرف سے منعقدہ اس تقریب میں شرکت میرے لیے اعزاز ہے کیونکہ یہ تقریب کشمیر کے حوالے سے ہے اور کشمیر کا مسئلہ پاکستانیوں کیلئے اہمیت رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر کو پاکستان سے جدا نہیں کیا جاسکتا کشمیر پاکستان کی اکائی کا اہم حصہ ہے، انہوں نے پاکستان پیٹریاٹ فرنٹ یوتھ کے صدر شیخ فرہاج فیض اور انکی ٹیم کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے اتنا خوبصورت پروگرام منعقد کر کے دل جیت لئے ہیں، امید ہے کہ مستقبل میں بھی پی پی ایف وائی کی طرف سے ایسے پروگراموں کا انعقاد جاری رہے گا۔تقریب کے آخر میں پاکستان پیٹریاٹ فرنٹ یوتھ کے صدر شیخ فرہاج فیض نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کے ڈپٹی کمشنر محمدعمیراور طلبا و طالبات، میل فی میل سٹاف اور دیگر مہمانوں کی خصوصی شرکت نے ہماری اس تقریب کو چار چاند لگا دیے ہیں، اس موقع پر تحریری، تقریری اور پینٹنگ کے مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو انعامات دیئے گئے۔


چشم دید گواہوں سمیت پندرہ شہادتوں کے باوجود ملزمان کے خلاف قتل کا جرم ثابت نہ ہوسکا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)قتل کے اہم مقدمہ میں دوچشم دید گواہوں سمیت پندرہ گواہان اور شہادتوں کے باوجود ملزمان کے خلاف قتل کا جرم ثابت نہ ہوسکا،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ عثمان ولی خان کی نگرانی

میں قائم ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ ڈیرہ اسماعیل خان کے جج محمد یونس خان نے تھانہ یارک کی حدود علاقہ سدرہ شریف کے قریب اراضی میں نوجوان دستگیر خان سکنہ کڑی ملنگ کو فائرنگ سے قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان بھائیوں امام بخش اور رفیق پسران خدا بخش اقوام کھیارہ ساکنان کڑی ملنگ کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے مقدمہ سے بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔پولیس ذرائع کے مطابق

سال 2017 کے دوران تھانہ یارک کی حدود سدرہ شریف کے قریب اراضی گانموںمیں نوجوان دستگیر خان ،امان اللہ ولد دالم خان اور جمشید ولد عطاءاللہ کچے کوٹھے کی لپائی کررہے تھے کہ اس دوران ملزمان

مسلح بہ پسٹل وہاں آئے اور دستگیر کو فائرنگ سے قتل کردیا۔پولیس نے مقتول کے بھائی اٹھارہ سالہ محمد تنویر ولد جہانگیرسکنہ کڑی ملنگ کی رپورٹ پر دو نوں ملزمان بھائیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔مقدمہ کی سماعت کے دوران عدالت میں دو چشم دید گواہوں سمیت پندرہ شہادتیں اور گواہان پیش کیے گئے لیکن اس کے باوجود ملزمان کے خلاف جرم ثابت نہ ہوسکا ۔عدالت نے ملزمان کو شک کا

فائدہ دیتے ہوئے مقدمہ سے بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔


بازاروں گلی کوچوں سمیت مسجدوں کو دلہنوں کی طرح سجانے کاسلسلہ شروع

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ربیع الاول کا مبارک مہینہ شروع ہوتے ہی بازاروں گلی کوچوں سمیت مسجدوں کو دلہنوں کی طرح سجانے کاسلسلہ شروع ہوچکا ہے، ہر سو سرکار کی آمد مرحبا کے فلک شگاف نعروں سے فضاءمعطر اور درود و سلام و نوافل کی پرنور محافل کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ربیع الاول کا مہینہ شروع ہوتے ہی ڈیرہ شہر و مضافاتی علاقوں کے گلی محلوں اور مساجد کو سجانے کا سلسلہ تیزی سے شروع ہوگیاہے، جبکہ رات کے اوقات میں مسجدوں پر چراغاں کا اہتمام بھی کیا جارہاہے، عاشقان رسول نے گلی، محلوں، بازاروں اور مسجدوں کو دلہنوں کی طرح خوبصورت بنانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔شہر سمیت دیہی علاقوں میں رات گئے تک مسجدوں سمیت گلی محلوں میں سرکار نبی دوجہاں، رحمت العالمین حضرت محمد کی بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کرنے کے لئے محافل کا انعقاد کیا جارہاہے، عاشقان رسول رات گئے تک مسجدوں میں نوافل ادا کرنے کے ساتھ ساتھ نبی آخر الزماں حضرت محمد پر درود و سلام پڑھنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔شہریوں کی بڑی تعداد ماہ النور کی خوشی میں شہر کو دلہن کی طرح سجانے کی تیاریوں میں بھی مصروف ہے، نماز فجر کے ساتھ ہی نبی آخر الزماں حضرت محمد پر درودو سلام بھیجنے سمیت بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہتا ہے، سرکار کی آمد مرحبا کے فلک شگاف نعروں سے فضاء معطر ہوچکی ہے۔مسجدوں سمیت دیگر محافل میں علماءکرام آپ کی سیرت طبیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے عاشقان رسول کو آپ کے نقش قدم پر چلنے کا درس دے رہے ہیں۔


چنگ چی رکشہ ڈرائیورز انسانی زندگیوں کے لئے چلتی پھرتی موت کا باعث

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ شہرو گردونواح کی سڑکوں پر چنگ چی رکشہ ڈرائیورز انسانی زندگیوں کے لئے چلتی پھرتی موت کا باعث بننے لگے،ڈیرہ شہر و گردونواح میں چنگ چی رکشوں کی تعداد سینکڑوں

سے تجاوز کر چکی ہے اور اس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے چنگ چی رکشہ چلانے والوں کی زیادہ تر تعداد نو عمر اور بزرگو ں کی ہے جن کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں اور نظر بھی کمزور ہے،شہر بھر میں جگہ جگہ چنگ چی رکشاو¿ں کے اڈے بھی ٹریفک کے بہاو¿ میں مشکلات پیدا کر رہے ہیں قانون سے ناواقف یہ کم عمر چنگ چی رکشہ ڈرائیور اس تیز رفتاری سے چنگ چی رکشے چلاتے ہیں جونہی کوئی سواری ہاتھ کھڑا کرے تو بغیر اِدھرا±دھر دیکھے اچانک بریک لگا لیتے ہیں اوراکثراوقات سواری کے لالچ میں یہ دوسروں کی زندگیاں بھی چھین لیتے ہیں ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاروں نے چنگ چی رکشہ یونین کے دباو¿میں آکر کم عمر رکشہ ڈرائیوروں اور عمررسیدہ بزرگ رکشہ ڈرائیوروں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے جس کی وجہ سے حادثات روزانہ کا معمول بنتے جا رہے ہیں۔


چوری شدہ فونز کے ممکنہ غلط استعمال کی روک تھام کیلئے خدمات متعارف

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پی ٹی اے نے چوری شدہ فونز کے ممکنہ غلط استعمال کی روک تھام کیلئے خدمات متعارف کرادیں،تفصیلات جاری ۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی ای) نے چوری شدہ فونز

کے ممکنہ غلط استعمال کی روک تھام کیلئے خدمات متعارف کرادی ہیں،اگر کسی شہری کا موبائل فون چوری ہوگیا ہے یاچھین لیا گیا ہے تو فوری طور پر شکایت درج کروائی جا سکتی ہے۔ ایسے موبائل فون کو 16 گھنٹوں کے اندر بلاک کروایا جاسکتا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی ای)کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق چوری شدہ فونز کے ممکنہ غلط استعمال کی روک تھام کیلئے خدمات متعارف کرائی گئی ہیں۔چھینے گئے یا چوری شدہ موبائل فون کی شکایت درج کروانے کیلئے شکایت کنندہ ہیلپ لائن پردرج کراسکتا ہے، پی ٹی اے کو ای میل یا نزدیک ترین زونل آفس جا کر بھی مدد لی جا سکتی ہے۔پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سٹیزنزپولیس لائزن کمیٹی(سی پی ایل سی)کی ہیلپ لائن پر بھی ایسے موبائل فونز سے متعلق شکایت درج کروا کے انہیں بلاک کروایا جاسکتا ہے۔شکایت درج

کروانے والے کو متعلقہ پلیٹ فارم پر اپنے چوری شدہ یا چھینے گئے موبائل فون کا آئی ایم ای آئیز نمبر، موبائل فون کی برانڈ، ماڈل، رنگ، چوری ہونے یا چھینے جانے کے وقوعہ کی تاریخ کے علاوہ نام، پتہ، شناختی کارڈ نمبر فراہم کرنا ہوگا۔اندراج شکایت کی16 گھنٹے بعد فون کی حیثیت کی جانچ کی جاسکتی ہے۔ ایس ایم ایس، ویب سائٹ یا اینڈرائیڈ ایپلی کیشن(ڈی وی ایس)کے ذریعے آپ اپنے فون کا اسٹیٹس چیک

کرسکتے ہیں۔آپ کے موبائل فون آئی ایم ای آئی نمبر کا # 06 #* ڈائل کرکے معلوم کیا جاسکتا ہے۔ یہ نمبرموبائل ڈیوائس کی سیٹنگزمیں بھی موجود ہوتا ہے جبکہ ڈبے پر بھی درج ہوتا ہے۔بیان میں یہ بھی واضح

کیا گیا ہے کہ پی ٹی اے کا اختیار صرف فون بلاک کرنے تک محدود ہے۔ گمشدہ فون کو تلاش کرنے کیلئے پولیس سے رابطہ کرنا ہوگا۔


موجودہ موسم گندم کی بوائی کے لئے انتہائی موزوں ہے،زرعی ماہرین

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)زرعی ماہرین نے زمینداروں کو ہدایت کی ہے کہ بہتر فصل کے حصول کے لئے موجودہ موسم گندم کی بوائی کے لئے انتہائی موزوں ہے۔15 نومبر تک گندم کی فصل کی بوائی ہونے

سے پیداوار بہتر ہوگی۔ 15نومبر کے بعد گندم کی بوائی کرنے پر پیداوار میں کمی آئے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بہتر پیداوار کیلئے کاشتکار تصدیق شدہ گندم کے بیج کا شت کریں اور زمین کی ساخت و بناوٹ کے

لحاظ سے بیج اور کھاد کا استعمال کیا جائے۔

%d bloggers like this: