اپریل 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

سرائیکی وسیب کے ضلع ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

ملتان ،

میپکو ٹیموں کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری.

جنوبی پنجاب میں ایک روز میں مزید 101بجلی چورپکڑے گئے ، ترجمان میپکو

ایک لاکھ34ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر21لاکھ98ہزار روپے جرمانہ

بجلی چوروں کے خلاف 8مقدمات درج کرا دیئے گئے،

ملتان میں 10گھریلو صارفین کو13030یونٹس چوری کرنے پر241226 روپے جرمانہ

ڈی جی خان میں 15 گھریلو صارفین کو18493یونٹس چوری کرنے پر231376 جرمانہ ،3 مقدمات درج

وہاڑی میں 10گھریلو،کمرشل اورصنعتی صارفین کو14560یونٹس چوری کرنے پر273596روپے جرمانہ

ملتان ،بہاولپور میں 3گھریلوصارفین کو3907صارفین کو 49200روپے جرمانہ

ملتان ،ساہیوال میں 14گھریلواور ٹیوب ویل صارفین کو 31791یونٹس چوری کرنے پر526310روپے جرمانہ

رحیم یار خان میں 10گھریلوصارفین کو5686یونٹس چوری کرنے پر99500روپے جرمانہ

مظفر گڑھ میں 17 گھریلوصارفین کو18678یونٹس چوری کرنے پر309296روپے جرمانہ

ملتان ،بہاولنگر میں 5گھریلوصارفین کو6215یونٹس چوری کرنے پر 116299روپے جرمانہ

ملتان ،خانیوال میں 17 گھریلو،کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو21829 یونٹس چوری کرنے پر351626روپے جرمانہ عائد کیاگیا.


ملتان ،.

سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو میاں محمد انور کا محکمہ فرائض میں غفلت پر ایکشن

فرائض میں غفلت پر میپکو انڈسٹریل اسٹیٹ سب ڈویژن کے لائن سپریٹنڈنٹ فرسٹ فیصل وحید معطل

ملتان فیصل وحید کو فوری طورپر ملتان سرکل آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت.


ملتان،

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بھتیجے دوست علی گیلانی کی نماز جنازہ ادا، نماز جنازہ دربار موسی پاک شہید پر ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں اراکین اسمبلی سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔  دوست علی گیلانی کافی دنوں سے علیل اور اسپتال میں زیر علاج تھے۔


ملتان :

انٹی نارکوٹکس فورس کی مظفرگڑھ روڈ پر کارروائی۔

بس کے خفیہ خانوں سے 5 کلوگرام چرس برآمد کرلی ، ۔ ملزم امیر پشاور کا رہائشی ہے ، انٹی نارکوٹکس فورس۔

ملزم کے خلاف کاروائی خفیہ معلومات پر کی گئی ہے ، انٹی نارکوٹکس فورس۔


ملتان ، ڈینگی کے وار جاری

ڈینگی کے رواں سال نشتر ہسپتال میں 4749 مریض رپورٹ ہوئے، ترجمان محکمہ صحت کے مطابق جنوری 2019 سے نومبر تک 4611 مریضوں کو ڈینگی کے شبہ میں ہسپتال لایا گیا، 31 مریضوں میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوئی، ترجمان محکمہ صحت ڈاکٹر عطا الرحمان

ڈینگی کنفرم مریضوں کی ٹریول ہسٹری اسلام آباد اور راولپنڈی ریکارڈ کی گئی ، نشتر ہسپتال سے 160 مریض صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کئے گئے ، نشتر ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں اس وقت 9 مریض زیر علاج ہیں۔


ملتان:

سٹی پولیس آفیسر زبیر دریشک کی ہدایت پر ملتان پولیس اور جے ٹی ٹی کا سرچ آپریشن ۔ سرچ آپریشن انچارج جے ٹی ٹی انسپکٹر رضوان خان کی زیر نگرانی کیا گیا ۔ سرچ آپریشن تھانہ مخدوم رشید اور تھانہ بستی ملوک کے علاقوں پل 18 ،09ایم آر اور 20ایم آر میں کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 3 افراد گرفتار، 6 ویپن برآمد کیے گئے

ملتان ۔سرچ آپریشن کے دوران 57 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی، ترجمان پولیس

%d bloggers like this: