مئی 1, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

صفائی کرنے والے ادارے ہی گندگی کا باعث بننے لگے ہیں

صفائی کرنے والے ادارے ہی گندگی کا باعث بننے لگے ہیں۔ بہاولپور کے علاقے قاسم ٹاون میں میونسپل کارپوریشن کے عملے نے گٹروں کی گندگی نکال کر دکانوں اور ہوٹلوں کے سامنے ڈال دی۔ اہل علاقہ اور دوکانداروں کا کہنا تھا کہ گندگی سے تعفن پھیل گیا ہے اور بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔میونسپل کارپوریشن بہاولپور صفائی کی بجائے گندگی اور بیماریاں پھیلانے کا سبب بن گیا۔ شہر کے سب سے مرکزی علاقے قاسم ٹاون میں گٹروں کی صفائی ہوئی تو گندگی کو ٹھکانے لگانے کی بجاے ہوٹلوں اور دوکانوں کے سامنے ڈال دیا گیا.اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ میونسپل کارپوریشن کی نا اہلی کی وجہ سے علاقے میں تعفن پھیل گیا ہے جبکہ بیماریاں پھیلنے کا بھی اندیشہ ہے۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ شکایت درج کروانے کے باجود کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔کھانے پینے کی دوکانوں کے سامنے گٹروں کی گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔

%d bloggers like this: