دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسلام آباد:ڈاکٹرز ایگزیکٹوڈائریکٹر پمز کے دفتر کے اندر دھرنا

پی ایم سی آرڈیننس 2019 کو یکسر مسترد کرتے ہیں،میڈیکل ایجوکیشن کو پرائیویٹ مافیا کے ہاتھوں بیچنے کو مسترد کرتے ہیں ۔

اسلام آباد: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائی ڈی اے) اسلام آبادجنے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کے دفتر کے اندر دھرنا دیاہے ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےصدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اسلام آباد ڈاکٹر فضل ربی نے کہا کہ کل سیکرٹری ہیلتھ کے رابطے کے بعد امید پیدا ہوگئی تھی مسائل حل ہونگے،ای ڈی پیمز نے جلتی پر تیل ڈالا اور ڈاکٹروں کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنانے کا کہا۔جب تک حکومت اپنے وعدے پورے نہیں کرتی ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

صدر وائی ڈی اے نے کہاکہ اگر حکومت اپنے وعدے نبھاتی ہے تو ہمیں احتجاج کا کوئی شوق نہیں،پی ایم سی آرڈیننس 2019 کو یکسر مسترد کرتے ہیں،میڈیکل ایجوکیشن کو پرائیویٹ مافیا کے ہاتھوں بیچنے کو مسترد کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پی ایم سی آرڈیننس سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق آئین کے ساتھ Abuse کے مترادف ہے،اگر نظام آرڈیننس کے ذریعے چلانا ہے تو قومی اسمبلی اور سینیٹ کو تالے لگادیے جائیں۔

About The Author