اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بحیرہ عرب میں  سمندری طوفان کی وجہ سے اب تک کسی بھاری نقصان کی اطلاع نہیں ، این ڈی ایم اے

این ڈی ایم اے کی طرف سے کہا گیاہے کہ  مقامی آبادی اور مچھیروں کو سمندر کے پانی سے دور، محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

کراچی: پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے وفاقی ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) نے کہاہے کہ بحیرہ عرب میں  سمندری طوفان کی وجہ سے اب تک کسی بھاری نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ،’’کیار‘‘نامی  سمندری طوفان گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران شمال مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے۔

این ڈی ایم اے کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ  سمندری لہروں کی وجہ سے گاؤں رہڑی، چشمہ گھو ٹھ اور لٹھ بستی میں کچھہ پانی داخل ہوا ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اب تک کسی بھاری نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ،پی ڈی ایم اے نے ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر ملیر میں 300 خیموں پر مشتمل خیمہ بستی قائم کردی ہے ۔

این ڈی ایم اے کی طرف سے کہا گیاہے کہ  مقامی آبادی اور مچھیروں کو سمندر کے پانی سے دور، محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کی طرف سے پی ڈی ایم اے کو ہر ممکن وسائل کی فراہمی کی یقین دہانی،محکمہ موسمیات چوبیس گھنٹوں کے دوران ریت کے طوفان اور بحری موجوں کی سطح میں بلندی متوقع ہے۔

%d bloggers like this: