کراچی: پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے وفاقی ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) نے کہاہے کہ بحیرہ عرب میں سمندری طوفان کی وجہ سے اب تک کسی بھاری نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ،’’کیار‘‘نامی سمندری طوفان گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران شمال مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے۔
این ڈی ایم اے کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سمندری لہروں کی وجہ سے گاؤں رہڑی، چشمہ گھو ٹھ اور لٹھ بستی میں کچھہ پانی داخل ہوا ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اب تک کسی بھاری نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ،پی ڈی ایم اے نے ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر ملیر میں 300 خیموں پر مشتمل خیمہ بستی قائم کردی ہے ۔
این ڈی ایم اے کی طرف سے کہا گیاہے کہ مقامی آبادی اور مچھیروں کو سمندر کے پانی سے دور، محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
چیئرمین این ڈی ایم اے کی طرف سے پی ڈی ایم اے کو ہر ممکن وسائل کی فراہمی کی یقین دہانی،محکمہ موسمیات چوبیس گھنٹوں کے دوران ریت کے طوفان اور بحری موجوں کی سطح میں بلندی متوقع ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،