اسلام آباد :جمیعت علمائے اسلام کے کے مرکزی رہنماء مفتی کفایت اللہ کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا . وہ جے یو آئی ف کے آزادی مارچ کے لیے اسلام آباد میں تھے .
مفتی کفایت اللہ کے صاحبزادے حسین کفایت نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے والد کو صبح چار بجے سوتے میں جگایا گیا . اسلام آباد اور مانسہرہ پولیس نے مشترکا کارروائی کی اور انہیں گرفتار کر کے لے گئے .
مفتی کفایت اللہ کچھ دنوں سے پاکستانی ذرائع ابلاغ پر اپنے جارحانہ انداز کی وجہ سے مختصر عرصے میں مقبول ہو گئے تھے . انہوں نے ایک شو میں اینکر کو مخاطب کر کے کہا کہ پروگرام میں پاک فوج کے ریٹائرڈ جرنیلوں کو نہ بلایا کریں کیونکہ ہم جنگ پر نہیں ، بلکہ سیاست کر تے ہیں .
مفتی کفایت اللہ سخت بیانی کے باوجو مدلل گفتگو کرتے ہیں اور اسی وجہ سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پرمقبول بھی تھے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،