مئی 13, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی  پاکستان کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ رواداری و مساوات پر مبنی نظریات کی روشنی میں ہندو برادری کے حقوق کا تحفظ اور ترقی کے لیئے اقدام اٹھائے۔

اسلام آباد: پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  پاکستان کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہےکہ دیوالی کا پیغام یہ ہے کہ بدی کی طاقت وقتی، جبکہ حق کا غالب آنا اٹل ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انسان دوست تھذیبی و ثقافتی اقدار پر قائم پاکستانی معاشرے میں رواداری و بھائی چارے کی جڑیں گہری ہیں۔ 1973ع کا آئین شہید بھٹو کا قوم کو تحفہ، جس کی رو سے مختلف عقائد رکھنے والے تمام پاکستانی برابر کے شہری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے متفقہ آئین میں ملک کے بانی اجداد کے نظریات و ویژن زندہ و محفوظ ہیں، پاکستان میں ٘مختلف عقائد کے ماننے والے بہت سارے اجسام لیکن ایک جان ہیں۔

بلاول بھٹو زرداریپاکستان کی ہندو برادری محب وطن اور ملکی ترقی میں اس کا حصہ ہمیشہ نمایاں رہا ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ رواداری و مساوات پر مبنی نظریات کی روشنی میں ہندو برادری کے حقوق کا تحفظ اور ترقی کے لیئے اقدام اٹھائے۔

%d bloggers like this: