دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور:آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت بارہ نومبر تک ملتوی کر دی گئی

احتساب عدالت کے جج امجد نذیر خان نے آشیانہ ہاؤسنگ کیس کی سماعت کی، عدالتی حکم پر صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف پیش ہوئے۔

لاہور:آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت بارہ نومبر تک ملتوی کر دی گئی،احتساب عدالت نے شہباز شریف کو حاضری کے بعد جانے کی اجازت دے دی۔

سابق وزیراعلی شہباز شریف نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ جھوٹا کیس بنا کر قوم کا وقت ضائع کیا جا رہا ہے۔

احتساب عدالت کے جج امجد نذیر خان نے کیس کی سماعت کی، عدالتی حکم پر صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف پیش ہوئے۔

عدالت کے روبرو اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ یہ جھوٹا ترین کیس ہے، اس طرح کے کیسز بناکر قوم کا وقت اور پیسہ ضائع کیا جارہاہے۔

معزز جج نے ریمارکس دیے کہ ٹرائل مکمل ہونے کے بعد پتہ چل جائے گا کیس کی حقیقت کیاہے۔

سابق وزیراعلی نے ایک بار پھر کہا کہ قوم کا وقت اور پیسہ ضائع کیا جا رہا ہے،اس پر نیب پراسیکیوٹر بولے کہ ایسی باتیں وقت کا ضیاع ہے۔

شہباز شریف کے وکیل نے استدعا کی کہ نوازشریف زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں، لیگی رہنما کو جانے کی اجازت دی جائے، عدالت نے درخواست منظور کر لی۔

پیشی کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں شہباز شریف نے قوم سے قائد ن لیگ کی صحت کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی۔

شہباز شریف کی روانگی کے بعد تین گواہان کے بیان قلمبند کیے گئے، فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے کارروائی بارہ نمبر تک ملتوی کر دی ۔

About The Author