مئی 20, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نواز شریف کی صحت سے متعلق عمران خان کا بیان مگر مچھ کے آنسو ہیں، ترجمان ن لیگ

مسلم لیگ ن کی ترجمان نے کہا ’’عمران صاحب سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھ کے ہمدردی کے ٹویٹ کے ڈرامے نہ کریں ۔‘‘

اسلام آباد: ‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے نواز شریف کی صحت سے متعلق کئے گئے بیان کو مگر مچھ کے آنسو قرار دے دیا ۔

مریم اورنگزیب کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ‎عمران صاحب کا ٹویٹ پاکستانی قوم کی جھوٹی ہمدردی حاصل کرنے کا محض ڈرامہ ہے ۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان نے کہا ’’عمران صاحب سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھ کے ہمدردی کے ٹویٹ کے ڈرامے نہ کریں ۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ‎عمران صاحب سیاسی اختلافات ایک طرف لیکن ٹویٹ جاری کرکے ضمیر کی خلش مٹانے کی کوشش نہ کریں ،‎سچ تو یہ ہے کہ نوازشریف کو اذیت دینے اور ذہنی دباو کے لئے آپ نے مریم نوازشریف کو دوبارہ جیل بھجوایا ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎عمران صاحب آج تک آپ کے کرائے کے ترجمانوں کی زہریلی جھوٹی زبان بند نہیں ہوئی،سچ یہ ہے کہ نوازشریف کی اس حالت کے ذمہ دار آپ ہیں اور آپ کو بخوبی یہ بات معلوم ہے ۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان نے کہا ‎عمران صاحب آپ نے سیاسی انتقام میں اندھے ہوکر وہ تمام اقدامات کئے جس سسے نوازشریف کی جان خطرے سے دوچار ہوئی۔

واضح رہے کہ  وزیراعظم عمران خان نےسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے بیان میں کہا کہ  تمام متعلقہ اداروں کو سابق وزیراعظم نواز شریف کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان  کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے میں نوازشریف کی صحت کے لیے خلوص دل سے دعاگو ہوں۔

نوازشریف گزشتہ دو روز سے کافی علیل ہیں اور لاہور کے سروسز اسپتال میں ان کا علاج جاری ہے۔روسز اسپتال میں نواز شریف کے ٹیسٹ روزانہ کی بنیاد پر کئے جارہے ہیں۔

%d bloggers like this: