مئی 10, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ٹک ٹاک اسٹار وزارت خارجہ کے کمیٹی روم تک کیسے پہنچ گئیں؟

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ  مجاز شخص کی اجازت سے وڈیو بنائی تھی لیکن اس کا نام نہیں لے سکتی۔

اسلام آباد:ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ وزارت خارجہ کے دفتر پہنچ گئیں ۔ بغیر اجازت  وزارت خارجہ کی کمیٹی روم میں وڈیو بھی بنائی اور وزیرخارجہ کی نشست پر بھی بیٹھیں ، وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو وزیراعظم ہاؤس نے نوٹس لے لیا۔

ٹک ٹاک اسٹار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ  مجاز شخص کی اجازت سے وڈیو بنائی تھی لیکن اس کا نام نہیں لے سکتی۔

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ سوشل میڈیا پر ہر وقت ان رہتی ہیں۔ اس بار حریم شاہ نے وڈیو بنانے کے لئےوزرات خارجہ کے دفتر کا انتخاب کیا جہاں عام آدمی کا جانا بھی اتنا آسان نہیں ہے۔

حریم شاہ نے اجازت بھی نہ طلب کی اور سیدھی پہنچ گئیں وزارت خارجہ کےکمیٹی روم میں ،انہوں نے   .نہ صرف وڈیو بنائی بلکہ وزیرخارجہ کی خصوصی نشست پر تشریف آوری بھی کی ۔

وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تووزیراعظم ہاؤس نے اس کا نوٹس لے لیا۔ اس پروزارت خارجہ کے افسران کی  بھی دوڑیں لگ گئیں ۔

حریم شاہ نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہا ہے کہ وزارت خارجہ میں  سرکاری افسر سے ملاقات کرنے گئی تھی،مجازشخص کی اجازت سے ویڈیو بنائی تھی لیکن اس کا نام نہیں لے سکتی۔

ٹک ٹاک اسٹار کا کہنا ہے کہ معلوم نہیں تھا میری وڈیو وائرل ہوجائے گی اور اس پر اتنی تنقید ہوگی ۔

ذرائع کا کہناہے کہ حریم شاہ کو وزارت خارجہ کے اہم کمیٹی روم تک رسائی کیسے ملی، تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حریم شاہ اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ سلفیاں شائع کرنے پر خبروں کی زینت بنتی رہی ہیں۔

یاد رہے کہ حریم شاہ وہی خاتون ہیں جن پر معروف صحافی مبشر لقمان نے اپنے طیارے سے اشیاء چوری کرنے کا الزام لگایا تھا۔

ٹک ٹاک ایک ایسی موبائل ایپلیکیشن (ایپ) اور پلیٹ فارم ہے جہاں صارفین اپنی ویڈیوز شیئر کرتے ہیں جو مختلف انداز کی ہوتی ہیں۔ حریم شاہ نے وزارت خارجہ کے دفتر میں بنائی گئی ویڈیو میں انڈین گانا لگا رکھا تھا۔

%d bloggers like this: