دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

33ویں نیشنل گیمز کے انعقاد کی تاریخ ایک بارپھر بدل دی گئی

پاکستان کے شمالی صوبے خیبر پختونخوا میں ہونے والےتینتیسویں قومی کھیل اب 9 کے بجائے 10نومبر سے شروع ہوں گے ۔

کراچی: 33ویں قومی کھیلوں  (نیشنل گیمز) کے انعقاد کی تاریخ ایک بارپھر بدل دی گئی ہے۔

پاکستان کے شمالی صوبے خیبر پختونخوا میں ہونے والے قومی کھیل اب 9 کے بجائے 10نومبر سے شروع ہوں گے ۔

ترجمان پی اواے کی مطابق فیصلہ آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔ اجلاس میں پی او اے کے صدر جنرل عارف حسن سیکرٹری خالد محمود اور کے پی آرگنائزنگ کمیٹی کے حکام بھی  موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب کی وجہ سے گیمز  ایک دن بعد شروع کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 15اکتوبر اعلان کیا گیا تھا کہ پشاور میں تینتیس ویں نیشنل گیمزکو دو ہفتوں کے لئے موخر کردیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں نیشنل گیمز کیوں موخرہوئے؟ اس حوالے سے سینئیروزیرکھیل عاطف خان اور وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کے موقف میں واضح تضاد بھی سامنے آیا۔

صوبائی وزیر عاطف خان نے کہاتھا کہ بہترانتظامات اور کھلاڑیوں کی زیادہ شرکت کے لئے تاریخ میں توسیع کی گئی۔صوبائی حکومت کسی بھی وقت گیمز انعقاد کے لئے تیار ہے۔

وزیراطلاعات خیبر پختونخواشوکت یوسفزئی  نے کہا کہ کچھ لوگ دھرنا دینے جا رہے ہیں،گیمز پرامن رکھنا چاہتے ہیں۔10 ہزار کھلاڑیوں کے بہترسکیورٹی انتظامات کے لئے گیمزملتوی کردئے گئے ہیں۔

About The Author