مئی 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی

اس بات کا انکشاف پنجاب پولیس کو جاری کئے گئے ایک مراسلے میں ہوا ہے ۔ آئی جی پنجاب نے پولیس کی رخصت اتفاقیہ پر بھی پابندی لگا دی۔

ملتان: آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ پابندی سیاسی و مذہبی جماعتوں کی طرف سے احتجاج اور دھرنا کی بنا پر لگائی گئی۔

اس بات کا انکشاف پنجاب پولیس کو جاری کئے گئے ایک مراسلے میں ہوا ہے ۔ آئی جی پنجاب نے پولیس کی رخصت اتفاقیہ پر بھی پابندی لگا دی۔ یہ پابندی تاحکم ثانی نافذ رہے گی۔

پنجاب بھر میں محکمہ پولیس کے افسران و اہلکار رخصت اتفاقیہ نہیں حاصل کر سکیں گے۔

سیاسی و مذہبی جماعت کی طرف سے احتجاج کے ساتھ اسلام آباد میں دھرنا ہوسکتا ہے۔جس کی بنا پر امن عامہ برقرار رکھنے کے لئے پولیس فورس کی اشد ضرورت ہوگی۔

اس ضرورت کو پورا کرنے اور ہمہ قسم کی صورتحال پر قابو پانے کے لئے تاحکم ثانی پابندی عائد کی جاتی ہے۔

%d bloggers like this: