دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیر اعظم عمران خان سے کراچی میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے وفد کی ملاقات

وزیر اعظم نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ"احساس" اور "صحت انصاف" پروگرامز کو اندرون سندھ تک وسعت دی جائے گی۔

کراچی : وزیر اعظم عمران خان سے کراچی میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے ۔

گرینڈ ڈیموکیٹک الائنس کے وفد میں سینیٹر مظفر حسین شاہ،  ممبر قومی اسمبلی غوث بخش مہر،  ممبران سندھ اسمبلی محمد راشد شاہ سائرہ بانو،  علی نواز شاہ،  عبدالرزاق،  علی غلام،  علی گوہر خان مہر شامل تھے۔

عارف مصطفی جتوئی،  حسنین علی مرزا،  محمد رفیق،  محمد شہریار خان مہر،  نند کمار گوکھانی، نصرت سحر عباسی، شمس الدین،  وریام فقیر اور نو منتخب ممبر سندھ اسمبلی معظم عباسی  بھی وفد میں شامل تھے۔

ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل ، وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وزیر بحری امور سید علی زیدی،  وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا،  معاون خصوصی ندیم بابر اور ممبر قومی اسمبلی اسد عمر بھی موجود تھے۔

جی ڈی اے کے وفد نے اپنے حلقوں میں درپیش مسائل سے وزیر آعظم کو آگاہ کیا۔

وزیر اعظم نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ”احساس” اور "صحت انصاف” پروگرامز کو اندرون سندھ تک وسعت دی جائے گی۔

گورنر ہائوس میں وزیراعظم عمران خان سے معظم عباسی کی ملاقات الگ ملاقات بھی ہوئی ، ملاقات میں گورنر سندھ اور وفاقی وزراء بھی شریک تھے، وزیراعظم نےمعظم عباسی کو لاڑکانہ انتخابات جیتنے پر مبارکباد دی ۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ لاڑکانہ کے مسائل بھی حل کرونگا ، وفاقی حکومت کا بھرپور تعاون اپ کے ساتھ رہے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معظم عباسی نے وزیراعظم کو لاڑکانہ آنے اور جلسہ کرنے کی دعوت  دی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے  اندرون سندھ کا دورہ کرنے کا بھی اعلان کردیا۔

اس موقع پر اراکین اسمبلی  نےوفاقی حکومت سے لواحقین کو معاوضحہ دینے کا مطالبہ کیا۔ وزیراعظم نے تمام اراکین اسمبلی کے مطالبات حل کرانے کی یقین دہانی کرادی ۔

About The Author