مئی 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

27 اکتوبر سے اسلام اباد کی طرف آنے والے تمام راستے بند کرنے کا فیصلہ

ریڈ زون مکمل سیل کرکے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کئے جائنگے۔ریڈ زون سیکیورٹی رینجرز کے حوالے کرنے اور فوج طلب کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے آزادی مارچ کو روکنےکیلئے حکومتی حکمت عملی پر عملدرآمد شروع کردیا گیا۔27 اکتوبر سے اسلام اباد کی طرف آنے والے تمام راستے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہناہے کہ 27 اکتوبر سے موٹرویز اور جی ٹی روڈ بند کردئے جائنگے۔ آزادی مارچ کی کمپین کرنے والے کارکنوں کی گرفتاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہناہے کہ دھرنے سے قبل مولانا فضل الرحمان کو نظر بند کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔اسلام اباد سمیت مخلتف اضلاع میں گرفتاریوں اور چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسلام اباد انتظامیہ اور پولیس نے بھی دھرنے سے نمٹنے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ 27 اکتوبر سے قبل اسلام اباد کو مکمل بند کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ اسلام اباد کے تمام داخلی راستے کنٹینرز لگا کر بند کئے جائنگے۔

ریڈ زون مکمل سیل کرکے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کئے جائنگے۔ریڈ زون کی سیکیورٹی رینجرز کے حوالے کرنے اور فوج طلب کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

%d bloggers like this: