مئی 14, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دنیا میں سب سے زیادہ سونے کے ذخائر پاکستان کے پاس ہیں، عمران خان

انہوں نے یہ بات آج کراچی میں  1320 میگا واٹ چائنہ حب پاور جنریشن پلانٹ کا افتتاح کے موقع اپنے خطاب میں کہی ہے ۔

حب:وزیراعظم  عمران خان نے کہا کہ دنیا میں سب سے زیادہ سونے کے ذخائر پاکستان کے پاس ہیں۔ جنہیں آسانی سے نکالا جا سکتا ہے۔

انہوں نے یہ بات آج کراچی میں  1320 میگا واٹ چائنہ حب پاور جنریشن پلانٹ کا افتتاح کے موقع اپنے خطاب میں کہی ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان نے حب پاور جنریشن پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا سی پیک کا پہلا جوائنٹ منصوبہ ہے اور سی پیک کے مختلف منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جب ہماری حکومت آئی تو 20 ارب ڈالر کا خسارہ تھا جس کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ ہم چاہتے ہیں ہمارے جو بھی پاور پروجیکٹ بنیں وہ لوکل فیول سے بنیں۔ ڈالر مہنگا ہوتا ہے تو بجلی مہنگی ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چائنہ حب پاور جنریشن پلانٹ کے لیے کم از کم 20 فیصد کوئلہ تھر سے لایا جائے جس سے ہمارے اخراجات میں کمی آئے گی۔

عمران خان نے  کہا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کو آسانیاں فراہم کرنا بے حد ضروری ہے۔ ہم گیس سے بھی بجلی بنا سکتے ہیں۔ ماضی میں گیس سے بجلی بنانے کے منصوبوں پر کام نہیں ہوا۔

%d bloggers like this: