نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی:6اضلاع سے مجموعی طور پر 9 لاکھ 79 ہزار ٹن سے زائد کچرا ٹھایا گیا،سندھ حکومت کا دعوی

صفائی مہم میں   چھوٹے بڑے نالوں کو بھی صاف کیا گیا۔ متعدد علاقوں میں درخت لگانے کے علاوہ تجاوزات کا بھی خاتمہ کیا گیا۔

کراچی : سندھ  حکومت کا کہنا ہے کہ کلین کراچی مہم کے دوران شہر کے 6اضلاع  سے مجموعی طور پر 9 لاکھ 79 ہزار ٹن سے زائد کچرا ٹھایا گیا ہے۔

سندھ حکومت نے کہاہے کہ صفائی مہم آگے بھی جاری رہے گی۔ پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا دعوی ہے کہ جگہ جگہ اب بھی کچرا پڑ ا ہوا ہے۔ کل سے کلین کراچی مہم کو بے نقاب کریں گے۔

سندھ حکومت کی طرف سے گزشتہ ماہ  شروع کی گئی کلین کراچی مہم اختتام کو پہنچ گئی ۔

وزیراعلی ہاؤس  سے جاری  اعدادوشمار کے مطابق مہم میں کل 9 لاکھ 79 ہزار 941 ٹن کچرا اٹھایا گیا۔اس میں سے   4 لاکھ 55 ہزار  ٹن کچرا شرافی گوٹھ میں عارضی جی ایس ٹی پہنچایا گیا۔

صفائی مہم میں   چھوٹے بڑے نالوں کو بھی صاف کیا گیا۔ متعدد علاقوں میں درخت لگانے کے علاوہ تجاوزات کا بھی خاتمہ کیا گیا۔

ترجمان سندھ حکومت  مرتضی وہاب نے کہاہے کہ  صفائی مہم آگے بھی جاری رہے گی۔ ضلعی میونسپل کارپوریشنز کے اشتراک سے کچرا اٹھانے کا مستقل حل نکالیں گے۔

تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ  نے کہاہے کہ وزیراعلی سندھ کی صفائی مہم کو ایک مہینہ مکمل ہوگیا۔ کل سے کلین کراچی مہم کو بے نقاب کریں گے۔

شہر قائد کے باسیوں کا کہناہے کہ کچھ بہتری ضرور آئی ہے۔ لیکن مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

سندھ حکومت کا  کہنا ہے کہ  اب ضلعی میونسپل کارپوریشنز  اور سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ بورڈ صفائی کے اس عمل  کو جاری رکھیں گے۔

About The Author