مئی 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دورۂ آسٹریلیا  کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے  ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان کردیاگیا

آسٹریلیا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کے لیے 16 رکنی قومی ٹیسٹ ٹیم کا بھی اعلان کردیا گیاہے۔ اظہر علی قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

لاہور: دورۂ آسٹریلیا  کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے  ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان کردیاگیاہے ۔

آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کیاگیاہے۔

بابر اعظم قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے،ٹیم میں آصف علی، فخر زمان، حارث سہیل اور محمد حسنین شامل ہیں۔

افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، خوشدل شاہ اور محمد عامر اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

محمد عرفان، محمد رضوان، موسی خان، شاداب خان، عثمان قادر اور وہاب ریاض بھی  قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل ہونگے۔

آسٹریلیا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کے لیے 16 رکنی قومی ٹیسٹ ٹیم کا بھی اعلان کردیا گیاہے۔ اظہر علی قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، عابد علی، اسد شفیق، حارث سہیل اور افتخار احمد شامل ہیں۔

عمران خان سینیئر، امام الحق، کاشف بھٹی، محمد عباس ، محمد رضوان ،موسی خان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ بھی قومی ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہیں۔

قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ 26 اکتوبر کو سڈنی روانہ ہوگا، ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی قائداعظم ٹرافی کے پانچویں راؤنڈ میں شرکت کے بعد آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم سیریز سے قبل ایک وارم اپ میچ کھیلے گی۔ ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی ٹیم 2 وارم اپ میچز کھیلے گی۔

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان  سرفراز احمد کپتانی کے بعد ٹی 20اور ٹیسٹ ٹیم سے بھی آوَٹ ہوگئے ہیں۔

%d bloggers like this: