لاہور: سری لنکا کے بعد بنگلہ دیش کے دورہ پاکستان کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔ برادر اسلامی ملک کےکرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی وفد نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا۔
پی سی بی کے ڈائریکٹر ذاکر خان کا کہناہے کہ مہمان وفد واپس جا کر اپنے بورڈ کو رپورٹ کرے گا، پھر ٹیم آئے گی۔
پاکستان میں عالمی کرکٹ کی واپسی کی جانب ایک اور قدم اٹھ گیاہے۔ بنگلہ دیش کی ویمن کرکٹ ٹیم کی آمد سے پہلے چار رکنی سیکیورٹی وفد قذافی اسٹیڈیم انتظامات کا جائزہ لینے پہنچا تو مہمانوں کو حفاظتی اقدامات بارے بریف کیا گیا۔
بنگلہ دیش کے سیکیورٹی وفد نے سیف سٹیز اتھارٹی کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں کیمروں کے ذریعے نگرانی کے نظام بارے آگاہ کیا گیا، پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ کا کہنا ہے کہ یہ معمول کی کارروائی ہے۔
بنگلہ دیش کی ویمن ٹیم اکتوبر کے آخری ہفتے میں لاہور پہنچے گی ۔ بنگلہ دیش کی ویمن ٹیم کے ساتھ تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں۔
اسی طرح بنگلہ دیش کی انڈر16 ٹیم تئیس اکتوبر کو آئے گی،، جبکہ بنگلہ دیش کی قومی کرکٹ ٹیم جنوری دو ہزار بیس میں ٹیسٹ سیریز کے لئے پاکستان آئے گی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،