اپریل 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان ہاکی ٹیم آج رات اولمپکس کوالیفائرراؤنڈ کیلئے ہالینڈ روانہ ہوگی

جرمنی بمقابلہ پاکستان پہلا میچ   22 اکتوبر کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 5:30 بجے،  مونچینگلاڈباچ، جرمنی میں کھیلا جائیگا ۔

لاہور۔ پاکستان ہاکی ٹیم آج رات اولمپکس کوالیفائررراونڈ کھیلنے کیلئے روانہ ہوگی۔

اولمپکس کوالیفائرراؤنڈ میں شرکت کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کا دستہ لاہورایئرپورٹ  سے  آج شب 3 بج کر 20 منٹ پر ہالینڈ کے شہرایمسٹیلون  کے لیے روانہ ہوگا۔

ہالینڈ کے خلاف میچز سے قبل پاکستان 22 اور23 اکتوبرکو جرمنی کے خلاف دو ٹیسٹ میچ کھیلے گا۔

 26 اور 27 اکتوبر کو ہالینڈ کے خلاف اولمپک کوالیفائر میچز میں شرکت کے لئے نیدرلینڈ روانہ ہوں گے۔

ایف آئی ایچ ہاکی اولمپک کوالیفائرز کے فاتح اولمپک گیمز ٹوکیو 2020 کے لئے کوالیفائی کریں گے۔

19 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم ، رضوان سینئر اس کی قیادت کریں گے، وقار (گول کیپر) ، امجد علی (گول کیپر) ، مبشر علی ، رضوان علی ، عماد بٹ (نائب کپتان) ، ابوبکر محمود ، معین شکیل  شامل ہیں ۔

تصورعباس ، اظفر یعقوب ، راشد محمود ، علی شان ، اعجاز احمد ، عمر بھٹہ ، محمد رضوان سینئر (کپتان) ، رانا سہیل ، رانا وحید ، غضنفر علی ، حماد انجم ، عرفان سینئربھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

مینیجر / ہیڈ کوچ اولمپین خواجہ جنید، کوچ وسیم احمد ، ظہیر احمد بابر ، اجمل خان لودھی اور سمیر حسین بھی ساتھ جائیں گے۔

 جرمنی بمقابلہ پاکستان پہلا میچ   22 اکتوبر کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 5:30 بجے،  مونچینگلاڈباچ، جرمنی میں کھیلا جائیگا ۔

 دوسرا میچ 23 اکتوبر کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 9:30 بجے،  مونچینگلاڈباچ، جرمنی میں ہوگا

ایف آئی ایچ ہاکی اولمپک کوالیفائرز 2019 پاکستان بمقابلہ ہالینڈ پہلا میچ 26 اکتوبر کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے،  ویگنر ہاکی اسٹیڈیم،شہرایمسٹیلون، ہالینڈ میں ہوگا ۔

دوسرا میچ 27 اکتوبر  پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے، ویگنر ہاکی اسٹیڈیم،شہرایمسٹیلون، ہالینڈ میں کھیلا جائیگا۔

%d bloggers like this: