مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

dav

سول ہسپتال بہاولپور میں انفیکشن کنٹرول اگاہی کیمپ

بہاولپور کے سول ٹیچنگ ہسپتال میں جراثیم کے کنٹرول اور ہاتھوں کی صفائی کے حوالے سے مریضوں کو اگاہی دینے کے لیے ایک اگاہی کیمپ منعقد کیا گیا ہے جہاں ماہرین اور ڈاکٹرز نے مریضوں اور انکے لواحقین کو ہاتھوں کی صفائی سمیت بیماریوں سے بچاو کے طریقے بتائے۔
ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اپنی صحت کو بہتر رکھنا اور جراثیم اور بیماریوں سے بچنا ہے تو ہاتھوں کو صاف رکھنا ہو گا۔ سول ہسپتال بہاولپور میں ہیلتھ اینڈ ہائی جین کے حوالے سے کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ ڈاکٹر نینا تاج نے مریضوں اور انکے لواحقین کو ہاتھ دھونے کا طریقہء کار بتایا۔کیمپ پر ہاتھ دھونے سمیت دیگر جراثیم سے بچاو اور اچھی صحت بارے پمفلٹس بھی تقسیم کیے۔ نرسنگ سپرنٹینڈنٹ سول ہسپتال مونیکا جلال نے بھی مریضوں کو صفائی بارے اگاہی فراہم کی۔ انفیکشن کنٹرول کے حوالے سے کیمپ کے ساتھ ساتھ نرسوں اور ڈاکٹرز کی تربیت بھی کہ گئی کہ کس طرح ہسپتال انے والے مریضوں اور انکے لواحقین کو بیماریوں سے بچانے کے لیے اگاہی فراہم کرنا ہے

%d bloggers like this: