مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

برطانوی شہزادی نے دورۂ پاکستان سے متعلق جاتے جاتے کیا کہا؟

لاہور میں ایس او ایس ویلیج میں برطانوی شاہی جوڑے نے یتیم بچوں کے ساتھ کچھ  وقت  بھی گزارا اور تین بچوں کی سالگرہ بھی منائی۔

اسلام آباد: برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن نے کہا ہے کہ ان کا اپنے شوہر شہزادہ ولیم کے ہمراہ پاکستان کا دورہ انتہائی شاندار اور یادگار رہا۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کیٹ میڈلٹن نے کہا کہ پاکستانی لوگوں کی مہمان نوازی، ثقافت اور جغرافیہ نے انہیں بہت زیادہ متاثر کیا۔

برطانوی شہزادی نے کہا کہ ہمارا پاکستان کا دورہ بہت اچھا رہا، ہم نے پاکستان کے بہت سے علاقے دیکھے ، بڑی قسم کی چیزیں دیکھیں اور اس کی جغرافیہ دیکھ کر حیرت ہوئی۔

کیٹ میڈلٹن کا کہنا تھا کہ ان کا لاہور میں ایس او ایس ویلیج کا دورہ بہت زیادہ خاص رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اور شہزادہ ولیم کو اسطرح کے ایس او ایس ویلیج دیکھنے کی بڑی خواہش تھی۔

لاہور میں ایس او ایس ویلیج میں برطانوی شاہی جوڑے نے یتیم بچوں کے ساتھ کچھ  وقت  بھی گزارا اور تین بچوں کی سالگرہ بھی منائی۔

ایس او ایس ویلیج میں کیٹ میڈلٹن نے اپنی پہلی تقریر بھی کی اور اردو میں اپنی تقریر کے ابتدائی کلمات سے مجمع کو متاثر کیا۔

سی این این کے مطابق ایس او ایس ویلیج نے برطانوی جوڑے کو اتنا متاثر کیا کہ انہوں نے اپنے دورہ لاہور کے دوران اس کا دوبار وزٹ کیا۔

برطانوی شاہی جوڑا اپنا پاکستان کا دورہ مکمل کرکے ہفتے کے روز خصوصی طیارے  کے ذریعے اسلام آباد سے برطانیہ روانہ ہوگیا۔

%d bloggers like this: