مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

روجھان: ٹرائبل ایریا اوزمان میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد

کیمپ میں 209 سے زائد مریضوں کے فری چیک اپ کئے گئے ، خاص طور پر بچوں میں موسمی وبائی امراض کی ادویات بھی دی گئیں تھیں ۔

روجھان (ضامن حسین بکھر) ڈی جی پاکستان رینجرز پنجاب میجر جنرل ثاقب محمود کی خصوصی ہدایات پر روجھان کے نواحی علاقہ ٹرائیبل ایریا اوزمان میں 15ونگ پنجاب رینجرز کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جہاں پر مریضوں کو فری چیک اپ اور ادویات فراہم کی گئیں، اوزمان کے عوامی نے پنجاب رینجرز کے فری میڈیکل کیمپ سے بہت خوش ہیں ۔

ملک میں آپریشن ضرب عضب ہو ،آپریشن ردالفساد ہو یا ملک میں کوئی بھی ناگہانی آفت ہوپاک آرمی اور پاک رینجرز نے ہر محاذ پر اپنے فرائض بخوبی سرانجام ہیں بدلتے موسم کےساتھ بیماریاں بھی جنم لیتی ہیں،ڈی جی پنجاب رینجرز میجر جنرل ثاقب محمودکی خصوصی ہدایات پر روجھان کے نواحی علاقہ ٹرائیبل ایریا اوزمان میں پنجاب رینجرز 15 ونگ کی جانب سے جی ڈی ایم او ڈاکٹر غمشاد علی کی سربراہی میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا ،کیمپ میں موسمی بخار ، پیٹ درد ، ملیریا و دیگر مختلف اقسام کی موسمی بیماریوں کی ادویات رکھی گئی تھیں ۔

کیمپ میں 209 سے زائد مریضوں کے فری چیک اپ کئے گئے اور انھیں ادویات بھی دی گئیں اور خاص طور پر بچوں میں موسمی وبائی امراض کی ادویات بھی دی گئیں تھیں ۔

اس موقع پر علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ اوزمان ٹرائیبل ایریا کا ایک نواحی گاؤں ہے یہاں پر میڈیکل کی کوئی بھی سہولیات موجود نہیں ہیں اور پنجاب رینجر ہی ہے جو کہ یہاں پرفری میڈیکل کیمپ لگاتی ہے اور ہم اپنی پاک رینجرزاور ڈاکٹر غمشاد علی کے انتہائی ممنون و مشکور ہیں ، جنہوں نے یہاں پر بچوں اور مرد خواتین مریضوں کی چیک اپ کیا ہے اور انہیں ادویات فراہم کی ہیں۔

اس موقع پر ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل گوہر اقبال نے بچوں میں گفٹ بھی تقسیم کئے۔ اوزمان کے عوامی حلقوں نے پاک رینجر کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ لگانے پر پاک پاکستان پنجاب رینجر کا شکریہ ادا کیا۔  ۔

%d bloggers like this: