دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

 مصباح الحق کو ہیڈ کوچ سمیت تینوں عہدوں پر  فوری کام سے روکنے کیلئے درخواست دائر

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ  مصباح الحق کے پاس ہیڈ کوچ سمیت تین عہدے ہیں، تینوں عہدوں کے لیے مصباح الحق کے پاس کوئی تجربہ نہیں ہے ۔

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ  مصباح الحق کو ہیڈ کوچ سمیت تینوں عہدوں پر  فوری کام سے روکنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ۔

درخواست علی زاہد بخاری ایڈووکیٹ نے دائر کی ۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ  مصباح الحق کے پاس ہیڈ کوچ سمیت تین عہدے ہیں، تینوں عہدوں کے لیے مصباح الحق کے پاس کوئی تجربہ نہیں ہے ۔

عدالت سے استدعا کی کی گئی ہے کہ مصباح الحق کو فوری طور پرکام سے روکنے کا حکم جاری کیا جائے۔

About The Author