پشاور ہائی کورٹ نے پرائیویٹ لیبارٹریز میں ڈینگی ٹیسٹ کی زیادہ فیس وصول کرنے والی پرائیویٹ لیبارٹریز کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔
عدالت عالیہ میں ڈینگی ٹیسٹ سے متعلق درخواست کی سماعت میں ڈی جی ہیلتھ خیبرپختونخوا پیش ہوئے۔
عدالت نے ڈی جی ہیلتھ سے استفسار کیا کہ کیا صوبے میں ڈینگی وائرس کی وجہ سے کسی کی موت واقع ہوئی ہے؟
ڈی جی ہیلتھ نے عدالت کو بتایا کہ نہیں صوبے میں اب تک ڈینگی وائرس کی وجہ سے کسی کی ہلاکت نہیں ہوئی ۔
فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ کوہاٹ میں ایک شخص کی ڈینگی سے موت واقع ہونے کی خبر اخبار میں آئی، کیا کوہاٹ صوبے کا حصہ نہیں ہے؟
جسٹس قیصر رشید نے سوال کیا گزشتہ سماعت پر آپ نے کہا آئندہ سال اور خطرناک ہوگا۔ کیا اقدامات کئے؟
ڈٰی جی ہیلتھ نے جواب دیا کہ صوبائی حکومت اقدامات کررہی ہیں اگلے سال کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہوگا۔
جسٹس قیصر رشید نے پوچھا کیا اسپتالوں میں ڈینگی مرض سے متعلق ٹیسٹ کی فیس وصول کی جارہی ہے؟پرائیویٹ لیبارٹریز میں بھی فیس چارج ہورہی ہے ؟
اس سوال کا جواب نہ آنے پر عدالت نے آئندہ سماعت پر صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا ۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
صحت عامہ سے متعلقہ کمانڈ، کنٹرول، اور کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے قومی ادارہ صحت میں ورکشاپ
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب