مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

dav

وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 222 ہو گئی

جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے ہسپتال بہاول وکٹوریہ میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 222 تک پہنچ گئی ہے۔ بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور میں زیر علاج مذید 4 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جبکہ گزشتہ سے پیوستہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 13 مریض رپورٹ ہوئے تھے ۔ گزشتہ دو ماہ کے دوران انے والے مریضوں کی تعداد 214 جبکہ رواں سال کے دوران ڈینگی کے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 222 تک پہنچ گئی ہے۔ ڈینگی سینٹر میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 28 تک پہنچ چکی ہے۔ ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر عامر بخاری کا کہنا ہے کہ مریضوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے ڈینگی سینٹر میں وسائل کو بھی بڑھایا جا رہا ہے۔

%d bloggers like this: