دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم آج  دورہ چین کیلئے بیجنگ روانہ ہوگی

قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم 19 اکتوبر کو چین کے خلاف پہلا میچ کھیلے گی۔ پاکستان اور افغانستان کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان میچ 20 اکتوبر کو ہوگا۔

کراچی:قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم آج  دورہ بیجنگ کے لئے چین روانہ ہوگی۔

دورہ بیجنگ میں قومی انڈر 19 کرکٹ افغانستان اور میزبان چین کے خلاف دوستانہ میچز کھیلے گی۔

محمد حارث خان 12 رکنی قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان اور صائم ایوب نائب کپتان مقرر کئے گئے ہیں۔

ٹیم میں عامر علی، عباس آفریدی، فہد منیر، حسیب اللہ اور جہانزیب سلطان شامل ہیں۔

محمد عرفان خان، محمد وسیم جونیئر، سمیر ثاقب، شیراز خان اور زمان خان بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

محتشم رشید کوچ، ریحان خالد فزیو تھراپسٹ اور فضل وہاب ٹرینر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم 19 اکتوبر کو چین کے خلاف پہلا میچ کھیلے گی۔ پاکستان اور افغانستان کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان میچ 20 اکتوبر کو ہوگا۔

23 اکتوبر کو پاکستان اور افغانستان کے انڈر 19 کھلاڑیوں پر مشتمل مشرکہ ٹیم چین کے خلاف میچ کھیلے گی۔

قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم 24 اکتوبر کو وطن واپس لوٹے گی۔

About The Author