مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مولانا صاحب!آپ کی ڈنڈا بردار فورس سے نہیں ڈرتے، شہریارآفریدی

وزیر مملکت نے مولانا فضل الرحمان کو مخاطب کرکے کہا کہ مولنا صاحب آپ یا آپ کا کوئی عالم میرے ساتھ مناظرہ کر لے۔

شہریارآفریدی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں  سوال کیا کہ مولانا صاحب جب ناموس رسالت کا معاملہ تھا آپ اس وقت کیوں نہیں نکلے؟

وزیر مملکت نے مولانا فضل الرحمان کو مخاطب کرکے کہا کہ مولنا صاحب آپ یا آپ کا کوئی عالم میرے ساتھ مناظرہ کر لے۔

شہریارآفریدی  نے کہا جے یو آئی ف کے سربراہ سے کہا ’’آپ جو ڈنڈا بردار فورس دکھا رہے ہیں ہم اس سے نہیں ڈرتے۔‘‘

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جہاں تک بات ہے رانا ثناالللہ کی تو اب تک ٹرائل شروع نہیں ہوا،جیسے ہی ٹرائل شروع ہو گا ساتھ تمام ثبوت فراہم کر دئے جائیں گے۔

انہوں نے رانا ثنا اللہ کو مخاطب کرکے کہا آپ وزیر قانون رہے 35 سال اقتدار کے مزے لئے منشیات فروشوں کے خلاف کیوں کارروائی نہیں ہوئی؟

%d bloggers like this: