مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پیپلزپارٹی کے کارکن مولانا فضل الرحمان کا ساتھ دیں گے،بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ وہ حکومت کے خلاف مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہیں۔ مولانا فضل الرحمان سے متعلق وہ خود ہی جواب دےسکتےہیں۔

لاڑکانہ : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ فوادچودھری کا بیان ایک حقیقت ہےاوریہ  بیان ہی عمران خان کی پالیسی ہے۔

لاڑکانہ میں صحافیوں سے گفتگو میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ایک سال میں بے روزگاری میں  اضافہ ہوا ہے۔ مسئلے کو حل کرنے کےبجائے حکومتی اداروں کو بند کیاجائےگا۔

انہوں نے کہا کہ سازش کے تحت اداروں سے لوگ نکالے جارہے ہیں،معیشت کا یہ حال ہے کہ عوام بے روزگار ہورہے ہیں،پیپلزپارٹی کا وژن روزگار کے مواقع پیدا کرناہے کیونکہ روزگاربڑھنے سے لوگ معیشت میں کردار ادا کریں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کا خیال رکھنا اور روزگار دینا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکن مولانا فضل الرحمان کا ساتھ دیں گے،پیپلزپارٹی سمجھتی ہے کہ حکومت کو گھر جانا چاہیے،پیپلزپارٹی فضل الرحمان کےساتھ ہے،حکومت کو گھر جانا پڑےگا۔

انہوں نے کہا کہ وہ حکومت کے خلاف مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہیں۔ مولانا فضل الرحمان سے متعلق وہ خود ہی جواب دےسکتےہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اے پی سی میں فیصلہ ہوا تھا کہ تمام جماعتیں ضمنی انتخابات میں  ایک دوسرے کو سپورٹ کریں گی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ سندھ کے عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں،لاڑکانہ میں ہمارا مقابلہ تحریک انصاف اور جی ڈی اے سےہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے رتوڈیرومیں ایچ آئی وی ٹریٹمنٹ سپورٹ سینٹر بنایا ہے،ٹریٹمنٹ سینٹرمیں ایچ آئی وی سے متاثرہ مریضوں کا علاج کیاجائےگا ۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ایچ آئی وی بہت سنگین مسئلہ ہے،ایچ آئی وی مریضوں کےلیےٹرانسپورٹ کا بھی مسئلہ ہے،یہ مسئلہ بھی حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ متاثرہ افراد کےلیے مسلسل دوائی لینا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت یونیسیف اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے،ایچ آئی وی سے متعلق ہربچے کو آگاہی دینی ہوگی،ایچ آئی وی سے بچنے کےلیے آگاہی دینا بہت ضروری ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا چاہتے ہیں رتوڈیروکاٹریٹمنٹ سینٹرایک مثال بنے،مل کر کام کریں گے تو جلد ایچ آئی وی پر قابو پائیں گے،ایچ آئی وی ٹریٹمنٹ سینٹر کا معیار بہتر بنائیں گے۔

%d bloggers like this: