اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

12اکتوبر2019:رحیم یارخان کے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

سرائیکی وسیب کے ضلع رحیم یار خان کے مختلف علاقوں سے ڈیلی سویل کے نمائندگان اور نامہ نگاروں کے مراسلوں پر مبنی خبریں

رحیم یار خان سے

رحیم یار خان: پی آئی اے کی پرواز PK 672 مسافروں کا سامان لاہور چھوڑ آئی ۔ سامان نہ ملنے پر مسافروں اور ایئرپورٹ عملہ کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ۔

پی آئی اے حکام نے مسافروں کو جواب دیا ہے کہ جہاز چھوٹا ہونے کی وجہ سے سامان رہ گیا ہے, کل تک فراہم کیا جائے گا۔

ائرپورٹ حکام نے کہاہے ہ 15مسافروں کا، سامان لاہور ایئر پورٹ پر موجود ہے کل تک سامان مسافروں کو دے دیا جائے گا۔

رحیم یار خان :میونسپل کمیٹی کی جانب سے سیل کی جانیں والی دکانوں کے تاجروں نے سٹی پل پر احتجاج ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دی۔
گزشتہ روز دکانوں کا کرایہ نہ دینے پر بلدیہ کے اہلکاروں نے ایک دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

مقامی پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کرنے پر 50 سے زاید دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج ہوا ہے ۔

دکانداروں نے مقدمے کے اندراج اور میونسپل کمیٹی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ڈاکٹر جہاں زیب کا اس ضمن میں کہناہے کہ  دکانداروں پر بلدیہ کی دکانوں کا کرایہ واجب الادا ہے.

اس کے برعکس دکانداروں کا مؤقف ہے کہ سرکاری سطح پر تحقیقات میں بلدیہ کو لا تعلق کردیا تھا۔

رحیم یار خان: ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات کی کاروائی طبی فضلہ سے بھری شیخ زید اسپتال کی ٹرالی پکڑی گئی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات خواجہ تنویر  نے کہاہے کہ پکڑا جانے والا طبی فضلہ  ہسپتال کا ویسٹج ہے، پکڑے جانے والا فضلے کو بھٹہ خشت پر جلایا جاتا ہے، بٹھہ خشت پر جلایا جانے والا فضلہ ماحولیاتی آلودگی پیدا کررہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پکڑی جانے والی ٹرالی میں بڑی تعداد میں ناکارہ سرنج بلڈ بیگ اور ادویات کی بوتلیں ہیں ۔

رحیم یار خان : سی او ایجوکیشن کے خلاف  اسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز فی میل کا ڈپٹی ایجوکیشن آفس زنانہ میں احتجاج  ہوا ہے ۔ احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ  فرضی انڈیکیٹرز پر جرمانے فوری ختم کئے جائیں ۔ انسپکشن الاؤنس کو پرفارمنس الاؤنس نہ بنایا جائے۔

احتجاجی اے ای اوز نے کہا کہ سینئرز ہمارے ساتھ اپنا رویہ بہتر بنائیں، ڈیوٹی وقت کے علاوہ ہم پر کام کا  اضافی دباؤ نہ ڈالا جائے ۔

رحیم یار خان :خان پور کے موضع ہکڑاہ میں درجنوں افراد کا محنت کش کے گھر پر دھاوا بول دیا۔  ڈنڈوں اور اینٹوں سے تشدد ، مکان پر قبضہ کر لیا

اس موقع پر بنائی گئی فوٹیج میں درجنوں افراد کو حملہ آور ہوتے واضح دیکھا جا سکتا ہے ۔

محمد قیوم نے صحافیوں کو بتایا کہ میرے 12 مرلے کے مکان پر ابراہیم وغیرہ نے زبردستی قبضہ کر لیا ہے، رحیم یار خان تھانہ سٹی خانپور کی پولیس، موقع پر پہنچ گئی اور قانونی کارروائی کی ۔

رحیم یار خان :صادق اباد کے چولستانی چکوک میں ٹڈی دل نے تباہی مچادی ہے۔ چولستان سے منسلک چکوک میں لاکھوں کی تعداد میں ٹڈی دل موجود ہیں۔

کاشتکاروں کا کہناہے کہ  چک 267/266/268میں درختوں اور کپاس کے پتوں کو کھانے والی ٹڈی دل تباہی مچا رہی ہے۔ کاشتکاروں کی طرف سے  روایتی ڈبے بجا کر ٹڈیوں کو بھگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

رحیم یار خان کا محکمہ زراعت کا عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا،اسسٹنٹ کمشنر نے کہاہے کہ ٹڈی دل کے تدارک کیلئے سپرے کیا جارہاہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خان پور سے

خان پور( نمائندہ ڈیلی سویل ) 12اکتوبر کا دن سیاہ دن کے طور پر منایا گیا مسلم لیگ (ن) لائرز ونگ فورم کے زیر اہتمام صوبائی رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ محمد ادریس ایڈووکیٹ کی قیادت میں بازﺅں پرسیاہ پٹی باندھ کر احتجاج کیا گیا ۔خواجہ محمد ادریس ایڈووکیت کا کہنا تھا کہ 12اکتوبر کا دنپورے پاکستان میں سیاہ دن کے طور پر منایا جاجا رہا ہے12اکتوبر کے دن جنرل پرویز مشرف نے جمہوری حکومت جسے بھای اکثریت حاصل تھی قومی اسمبلی میں اسی طرح سینٹ میں بھی اس کا خاتمہ کر دیا اسی لیے آج کا دن مسلم لیگ (ن) سیاہ دن کے حوالے سے منا رہی ہے اور 12اکتوبر کا دن ہمیشہ کے لیے یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی عوام مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی منتظر ہے اور آنے والا دور بھی مسلم لیگ (ن) کا ہی ہو گا ،انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت معیش مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے نوجوان بے روز گار ہو چکے ہیں جلد میاں محمد نواز شریف ریحا ہوں گے اور حکومت سنبھالیں گے ۔اس موقع پرمسلم لیگ (ن) لائرز ونگ کے وکلاءملک محمد خوشی شاہین ،ضیاءالدین قریشی ،ملک محمد اصغر طور ،چوہدری محمد طارق ،التمش عابد ،شیر محمد بھلر ،ملک نواب،ملک ندیم ،عمر قریشی ،ریاض اقبال سمیت دیگر موجود تھے ۔

خان پور( نمائندہ ڈیلی سویل  ) خان پور ہکڑہ بستی کے فرنٹ پر ریلوے اراضی عرصہ دراز سے رہائشی و کمرشل ناجائز قابضین کی زد میں ہے گزشتہ روزبوسیدہ عمارت کو کسی نقصان کے اندیشہ سے بچنے کے لیے مرمت کیا جا رہا تھا جس پر فرمائشی پروگرام کے تحت اے ای این خان پوراحمد حسن رندھاوا کے حکم پر آئی او ڈبلیو مقصود احمد اور اے ڈبلیو آئی محمد اصغر ریلوے پولیس و دیگر ریلوے عملہ کے ہمراہ جاری مرمت شدہ عمارت پر پہنچے اور عمارت کو نقصان پہنچایا اور بیوہ عورت خورشید بی بی کو مختلف قسم کی دھمکیاں دیں۔

اس واقعے پر سماجی و سیاسی لوگوں نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ اس طرح کے فرمائشی پروگرام کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے جبکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے واضح طور پر کہا ہے کہ پرانی کسی بھی انکروچمنٹ کے خلاف کاروائی نہیں ہو گی لیکن اگر کوئی بھی کاروائی کرنی ہو تو مشترکہ طور پر کی جائے نا کہ کسی غریب اور لا چار کو اپنے انتقام کا نشانہ بنایا جائے ۔

خان پور(نامہ نگار  ) پوری دنیا میں ہاکی کے نام پر پہچانا جانے والا شہر خان پور سوچی سمجھی سکیم کے تحت ہاکی آسٹروٹرف سے محروم گزشتہ دور حکومت میں صوبائی اسمبلی کے تمام ممبران کو علاقائی ڈویلپمنٹ کے لیے فنڈزجاری کیے گئے تھے ہر ممبر اسمبلی میں اپنے اپنے علاقے کی ترقیاتی اسکیمیں اپنی اپنی ترجیحات کے مطابق منظور کروائیں حلقہ 290ppموجودہ حلقہ 260pp کے سابق ایم پی اے چووہدری محمد اعجاز شفیع نے علاقائی ضرورت کے تحت خان پور میں تقریباً ساڑھے 7 کروڑکا ہاکی آسٹرو ٹرف منظور کروایا تھا جس کا تقریباً 19 لاکھ کے قریب کام ہو بھی چکا تھا لیکن الیکشن 2018کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پورے ملک میں تمام ترقیاتی کام عارضی طور پر روک دیے تھے بعد ازاں یہ سکیم آن گوئنگ سکیم میں بھی دوبارہ شامل ہو چکی تھی لیکن حکومتی غلط پالیسیوں اور موجودہ صاحب اقتدار لوگوں کی غفلت ،لا پرواہی اور نہ اہلیت کی وجہ سے مختلف ہیلے بہانے کر کے خان پور کے آسٹرو ٹرف کو بہاولپور شفٹ کر دیا گیا جس پر ہاکی کے رجسٹرڈ کلبوں کے عہدیداران اور سماجی و سیاسی شخصیات سمیت جنرل سیکرٹری انجمن تاجران میاںشاہد انجم ،سابق وائس چیئر مین بلدیہ ندیم اقبال رحمانی سابق کونسلر رانا محمد فیصل،سابق کونسلر محمد نعیم گلن ،سید عمار حیدر اور نمائندہ ہاکی فیڈریشن جاوید صادق نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ایک علاقے کا ترقیاتی فنڈ کسی دوسرے علاقے میں منتقل کرنا انتہائی غیر قانونی و غیر اخلاقی اقدام ہے لہذا حکام بالا اس کا نوٹس لیں بصورت دیگر اس بارے میں آئندہ قانونی چارہ جوئی کی جائے گی اور ہمارے علاقے کا حق چھیننے والوں کو کیفے کردار تک پہنچانے کے لیے تمام قانونی و اخلاقی وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے ۔

%d bloggers like this: