خیبرپختونخوا میں 33 وی نیشنل گیمز کا انعقاد ملتوی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیاہے، وزیراعلی محمود خان نے وزیر کھیل وسیاحت کو جے یو آئی کے دھرنے کے باعث گیمز کو موخر کرنے کا مشورہ دیدیا۔
ذرائع کے مطابق نیشنل گیمز کے انعقاد سے متعلق وزیراعلی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں محمود خان کی جانب سے مشورہ دیا گیا کہ 26 اکتوبر سے گیمز کا آغاز ہوگا جبکہ جے یو آئی کا احتجاج 27 اکتوبر سے شروع ہونا ہے جس سے اسلام آباد ، ایبٹ آباد اور کراچی میں منعقد ہونے والے مقابلے شدید متاثر ہوسکتے ہیں۔
ذرائع کا کہناہےکہ وزیراعلی کے مشورے پر وزیر کھیل عاطف خان کی جانب سے واضح کیا گیا کھیلوں کے انعقاد کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل ہیں جبکہ احتجاج کے باعث مقابلے متاثر نہیں ہونگے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،