مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خیبرپختونخوا میں 33 ویں نیشنل گیمز ملتوی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیاہے

وزیراعلی محمود خان نے وزیر کھیل وسیاحت کو جے یو آئی کے دھرنے کے باعث گیمز کو موخر کرنے کا مشورہ دیدیا۔

خیبرپختونخوا میں 33 وی نیشنل گیمز کا انعقاد ملتوی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیاہے،  وزیراعلی محمود خان نے وزیر کھیل وسیاحت کو جے یو آئی کے دھرنے کے باعث گیمز کو موخر کرنے کا مشورہ دیدیا۔

ذرائع کے مطابق نیشنل گیمز کے انعقاد سے متعلق وزیراعلی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں محمود خان کی جانب سے مشورہ دیا گیا کہ 26 اکتوبر سے گیمز کا آغاز ہوگا جبکہ جے یو آئی کا احتجاج 27 اکتوبر سے شروع ہونا ہے جس سے اسلام آباد ، ایبٹ آباد اور کراچی میں منعقد ہونے والے مقابلے شدید متاثر ہوسکتے ہیں۔

ذرائع کا کہناہےکہ  وزیراعلی کے مشورے پر وزیر کھیل عاطف خان کی جانب سے واضح کیا گیا کھیلوں کے انعقاد کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل ہیں جبکہ احتجاج کے باعث مقابلے متاثر نہیں ہونگے۔

%d bloggers like this: